اردو محفل فورم

ربیع م
ربیع م
محترم بھائی! پہلی بات تو یہ ہے کہ میں عالم نہیں ہوں ایسے مسائل کیلئے جید عالم سے پوچھنا ضروری ہے!
اس سوال کا جواب بھی میں کسی سے پوچھ کر عرض کر رہا ہوں۔
ربیع م
ربیع م
اگر دادا کی وفات کے بعد دادا کا کوئی بیٹا نا ہو تب پوتے وراثت میں حصہ دار ہو سکتے ہیں جبکہ دادا کے کسی بیٹے کی موجودگی میں یعنی ان کے چچا یا تایا کے زندہ ہونے کی صورت میں یہ حصہ دار نہیں بن سکتے۔
سوائے اس کے کہ دادا ان کیلئے الگ سے ایک تہائی مال یا اس سے کم کی وصیت کر جائے یا چچا ان کو وراثت کے مال میں سے کچھ ہبہ کر دیں۔
La Alma
La Alma
یہ شاید اس صورت میں ہے جب باپ پہلے وفات پا چکا ہو اور دادا بعد میں فوت ہوا ہو . لیکن اگر دادا پہلے فوت ہوا ہو ، اور باپ بعد میں، جبکہ اور چچا بھی ہوں تو ایسی صورت میں پوتوں کا کیا حق ہے ؟
Top