اردو محفل فورم

ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
احمد بھائی یہ غزل کوئی سات آٹھ سال پہلے میڈیسن وسکانسن میں شاد صاحب سے ایک دوست کے گھر شعری نشست میں سنی تھی ۔ ان سےیہ شعر بار بار سنا گیا ۔

تمہارا تاج نہیں ہے ، ہماری پگڑی ہے = یہ سر کے ساتھ اُترتی ہے ، سر کا حصہ ہے

اس نشست میں ہندوستان سے اقبال اشعر ، جذبیرشاد اورفرحت عباس اور مجھ سمیت تین مقامی شعرا مدعو تھے ۔ آپ کے کوائف نامے پر اِس شعر نے وہ شام یاد دلادی ۔ شاد صاحب خاصے سادہ طبیعت آدمی ہیں ۔
محمداحمد
محمداحمد
جی ظہیر بھائی ! یہ شعر خوب ہے محفل میں کاشفی بھائی نے شاد صاحب کی ویڈیو پیش کی ہے اُس میں بھی یہ شعر کافی سنا گیا۔ بہت اچھا کلام ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
یہ سب شعراء ہندوستان سے آئے تھے؟
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
ہائیں ۔ میں نے یہاں ایک اچھی خاصی لمبی تحریر لکھی تھی ۔ میڈیسن وسکانسن میں ہونے والی ایک شعری نشست کا احوال تھا ۔ لیکں اس مین سے یہ صرف آخری حصہ ہی نظر آرہا ہے ۔ باقی تحریر کہاں گئی ؟! احمد بھائی آپ کے کوائف نامے پر مجھے آسیب کا سایہ لگتا ہے ۔ فورا کچھ کیجئے ۔
Top