اردو محفل فورم

ڈاکٹرعامر شہزاد
راحیل فاروق
غدیر زھرا
غدیر زھرا
راحیل فاروق سر..
سبز جودری..میرا دل گھبرا رہا ہے یا میرا سانس بند ہو رہا ہے میری آنکھیں تمھیں شدید "مس" کر رہی ہیں..
جودری ایک جڑی بوٹی کا نام ہے..ہُسّڑ حبس کو کہتے ہیں اودر کے ترجمے کےلیے مجھے آج تک اردو کا کوئی مناسب لفظ نہیں سوجھا..اودرنا صرف مس کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس کے معنی جی کے کسی کو دیکھنے کےلیے بے حد مچلنے یا بے چین ہونے کے ہیں..
رومانہ چوہدری
رومانہ چوہدری
اودرا یا اودرائی کیفیت کا اظہار کسی ایک اردو لفظ میں نہیں سمٹ سکتا ہے۔ اردو پنجابی کے مقابلے میں کافی غریب واقع ہوئی ہے۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
رومانہ چوہدری "اردو پنجابی کے مقابلے میں کافی غریب واقع ہوئی ہے۔"
اتنا بڑا دعوی ا ۔۔۔ چودھری صاحب نے بھی پسندیدگی کی سند دےدی ویسے کیسے ؟
غدیر زھرا
غدیر زھرا
رومانہ چوہدری بہنا ایسا نہیں ہے ہر زبان ہر احساس کی ترجمانی بخوبی کر سکتی ہے ہاں یہ عین ممکن ہے کہ کسی زبان کے کسی لفظ کے دوسری زبان میں ترجمے کےلیے مناسب الفاظ نہ ملیں..اپنی زبان کی پذیرائی کےلیے کسی دوسری زبان کو ہیچ دکھانا کسی طور درست نہیں..اور پھر اردو جو کہ ہماری قومی زبان ہے اس کے بارے ایسے الفاظ استعمال کرنے میں احتیاط کیجئے..
غدیر زھرا
غدیر زھرا
پنجابی زبان سے میری محبت شاید آپ سے بھی زیادہ ہو اور میں اس کی ترویج و ترقی کی بےحد متمنی ہوں لیکن لسانی تعصب نہیں ہونا چاہیئے
رومانہ چوہدری
رومانہ چوہدری
اکمل زیدی
غدیر زھرا
جب کسی زبان میں متبادل لفظ میسر نا ہو تو اہل زبان اسے اصطلاحاً 'زبان کا غریب ہونا' یا 'زبان کی غربت' کہتے ہیں۔ اور کبھی 'دامن تنگ ہے' کہہ کر بات کہی جاتی ہے۔ اس میں نیچا دکھانے یا لسانی تعصب والی کوئی بات نہیں ہے۔
اطلاعاً عرض ہے کہ میں نسلاً یوسف زئی ہوں جو پنجابی ذات نہیں ہے۔ مشورے کا بہت شکریہ
Top