اردو محفل فورم

زیک
زیک
کیا سیکیورٹی ایجنسیوں سے کھاتا ہے؟
سیدہ شگفتہ
سیدہ شگفتہ
پاکستان
زیک
زیک
گوگل کرنے سے پاکستان کے خلاف بیان تو نہیں ملا ایجنسیوں کے خلاف ملا ہے۔
سیدہ شگفتہ
سیدہ شگفتہ
پاکستان دشمنوں کی حمایت کرنے والا پاکستان کا دشمن ہوا۔
زیک
زیک
لنک؟ سورس؟
سیدہ شگفتہ
سیدہ شگفتہ
گوگل کر لیں
زیک
زیک
گوگل سے پاکستان مخالف بیان نہیں ملا۔
سیدہ شگفتہ
سیدہ شگفتہ
گوگل کرنے سے کیا بیان ملا؟
زیک
زیک
کہ کوئٹہ دھماکہ ایجنسیوں کی نااہلی ہے
سیدہ شگفتہ
سیدہ شگفتہ
گوگل نے صرف یہی بتایا ہے یا مزید بھی کچھ بتایا ہے؟
زیک
زیک
اور یہ کہ یہ را کا کام نہیں تھا
سیدہ شگفتہ
سیدہ شگفتہ
یعنی را معصوم ہے
زیک
زیک
را معصوم ہے یا نہیں مگر کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ یہ دھماکہ را نے کرایا
سیدہ شگفتہ
سیدہ شگفتہ
اچکزئی نے خصوصیت سے اسی موقع پر را کی حمایت میں بیان دینا کیوں ضروری سمجھا؟ علاوہ ازیں اچکزئی نے کیا کبھی پاکستان کے معاملے میں را کے کردار پر بات کی، اگر ہاں تو کیا؟
زیک
زیک
میں پاکستانی سیاست کو فالو نہیں کرتا مگر اکثر "محب وطن" پاکستانی ہر بات کا الزام را پر ڈالتے نظر آتے ہیں جبکہ اصل مسئلہ ملک کے اندر ہی ہے
سیدہ شگفتہ
سیدہ شگفتہ
کیا اور کہاں؟
زیک
زیک
کیا را والا بیان اتنا قابل مواخذہ تھا کہ اس کے لئے موت کی بددعا کی جائے؟
سیدہ شگفتہ
سیدہ شگفتہ
یعنی پاکستانی اسی طرح شہید ہوتے رہیں، دہشتگردی کا شکار ہوتے رہیں تاہم اپنے دشمنوں اور ان دشمنوں کی حمایت کرنے والوں کو محترم جانیں؟ احترام کی حد کیا ہونی چاہیے؟ پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت اس وقت کس نے اپنے کندھوں پر لی ہوئی ہے؟ کون قربانیاں دے رہا ہے؟ اور محافظوں کے خلاف بولنے والوں کے لیے کیا کیا جانا چاہیے؟ واضح رہے کہ اول الذکر یعنی ہدایت کی دعا مقدم ہے اور اچک لیے جانے کا معنی موت کے علاوہ بھی ہو سکتا ہے۔
زیک
زیک
پاکستانیوں کو پاکستانی ہی مار رہے ہیں مگر اگر آپ کا دل انڈیا پر الزام لگا کر خوش ہوتا ہے تو بے شک۔۔۔ یہ یاد رکھیں کہ انڈیا پر الزام دھرنے سے پاکستانی دوسرے پاکستانیوں کو مارنا نہیں چھوڑیں گے۔
زیک
زیک
فوج اور آئی ایس آئی اتنی مقدس گائے نہیں ہیں کہ ان پر تنقید حرام ہو۔
Top