اردو محفل فورم

محمد وارث
محمد وارث
بس مشاعرہ اتنا ہی تھا شاید :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
وارث بھائی، آپ کے ہوتے ہوئے یہ ہاتھ ہو رہے ہیں مشاہیر کے ساتھ۔ ان بھگوڑوں کا آئی پی ایڈریس نکلوائیے۔ انھیں گھر جا کے لاگ ان کرواتے ہیں۔ :D
محمد وارث
محمد وارث
اجی صاحب، اب کہاں آئی پی وغیرہ۔ یہ کام اب سعود ابن سعید صاحب ہی کر سکتےہیں :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
وہ تو خود جب سے مشاعرہ شروع ہوا ہے، چمپت ہو گئے ہیں! :D
فرقان احمد
فرقان احمد
ایک صاحب بھاگے بھاگے جا رہے تھے، ان کو پکڑنے کے لیے ایک اور صاحب ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے۔ پولیس کانسٹیبل نے دونوں کو دھر لیا اور پوچھا، ماجرا کیا ہے؟ پیچھا کرنے والے صاحب یوں گویا ہوئے، "کم بخت اپنی پچاس غزلیں سنا گیا، اور میری ایک سننے پہ بھی آمادہ نہیں"۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
یہی تو المیہ ہے، فرقان بھائی۔ یہ لطیفہ بھگوڑوں نے بھی سن رکھا ہے اور ہم نے بھی۔ ہاتھ پھر بھی ہو گیا۔ تابش بھائی کا قصور ہے سارا۔ ہماری خواہش ہے کہ آئندہ مشاعرے الٹے شروع کیے جائیں۔ یا کم از کم پہلے پڑھنے والے شعرا کا شناختی کارڈ نمبر لکھ لیا جائے۔ D:
ہادیہ
ہادیہ
میرا تو عین وقت پر نیٹ ہی بند ہو گیا تھا:(۔میں نے تو سنا ہی نہیں:(
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ہادیہ بی بی، سنا تو کسی نے بھی نہیں۔ ہمیں یہ ڈر ہے پڑھے گا بھی کوئی نہیں!
نایاب
نایاب
فکر کاہے کی ۔ میں نے بھی سوچ رکھا ہے کہ ۔۔۔۔ جو جو دکھیں گے آخر تک ۔ ان کی شاعری ڈیزائن ہو گی ۔ اردو محفل فیس بک پر شئیر ہو گی ۔ اور بھگوڑے پھر پچھتائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔
تواڈے نال اینج ای ہونی چاہی دی سی۔
مریم افتخار
مریم افتخار
اردو محفل فیس بُک بھی ہے نایاب انکل؟
نایاب
نایاب
اردو محفل اور فیس بک ۔۔۔ اور لکھنا چھوٹ گیا تھا محترم بٹیا جی
ڈھیروں دعائیں
Top