اردو محفل فورم

یوسف سلطان
یوسف سلطان
اوہ ۔۔ تجمل بھائی زیادہ چوٹ تو نہیں آئی ؟
تجمل حسین
تجمل حسین
تھوڑی بہت چوٹ تو لگتی ہی ہے۔ اللہ کی مہربانی، ہیلمٹ اور سیف گارڈ ہونے کی وجہ سے بچت ہوگئی۔۔ :)
یوسف سلطان
یوسف سلطان
الله پاڪ آپ كواور(ہم سب كو) ہر حال ميں اپنى حفاظت ميں ركھے آمين۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
یہ مزہ پچھلے رمضان کی ١٨ کو ہم اٹھا چکے ہیں اس رمضان کی ١٨ کو برسی ہوتی یہ حالت تھی ...
تجمل حسین
تجمل حسین
آمین۔
تجمل حسین
تجمل حسین
اوہ۔۔۔ چلیے اس بار افطاری کو برسی سمجھ کر کھا لیجئے گا۔ ویسے اپنی برسی خود کھاتے ہوئے کیسا لگے گا۔۔۔۔ :)
اکمل زیدی
اکمل زیدی
یہ آمین میری برسی والی بات پر کہا ہے 0:
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
احتیاط کیا کریں۔ میں ایک موٹر سائیکل حادثہ کو اب بھگت رہا ہوں۔
اللہ کا شکر ہے کہ اس نے نئی زندگی عطا فرمائی تھی۔
تجمل حسین
تجمل حسین
ہاہاہا۔۔

ارے نہیں بھائی۔۔۔ یہ تو یوسف بھائی کی دعا پر کہا تھا۔ اسی دوران آپ نے بھی تبصرہ پوسٹ کردیا۔ یوں وہ آپ کی پوسٹ کے نیچے آگیا۔۔
تجمل حسین
تجمل حسین
تابش بھائی: ہمارے کالج کے ایک استاد صاحب کہا کرتے تھے کہ موٹر سائیکل شیطانی چرخہ ہے۔ اس پر بیٹھ کر جتنی رفتار بڑھاؤ اتنی ہی کم لگتی ہے۔ اور پھر اگر بندہ غصے میں ہوتو سونے پر سہاگا ہوتا ہے :)
جاسمن
جاسمن
اللہ اپنی امان میں رکھے۔ آمین!
تجمل حسین
تجمل حسین
آمین۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
مگر میرے کیس میں معاملہ مختلف تھا۔ میں ہائے وے پر تھا اور ایک برانچ روڈ سے گاڑی بغیر دیکھے مین روڈ پر آ گئی ۔
تجمل حسین
تجمل حسین
بالکل تابش بھائی! یہ بھی ایک سچ ہے کہ اگر آپ احتیاط بھی کریں تو دوسروں کی وجہ حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ 90 فیصد حادثات لوگوں کو ٹریفک قوانین کا علم نہ ہونے یا ان پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ لائسنس تو جیب میں ہوتا ہے لیکن ایک بھی اشارے کا علم نہیں ہوتا۔
محمداحمد
محمداحمد
اللہ رحم کرے۔
Top