اردو محفل فورم

ادب دوست
ادب دوست
اکمل میاں ، آزادیِ اظہار کے جھانسے میں مت آئیے گا، یہ فقط چند بے دلیل باتوں کہ جواز مہیا کرنے کی سعی میں لگایا گیا کھوکھلا نعرہ ہے۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
بلکل متفق ۔ ۔ ۔
محمد وارث
محمد وارث
بہتر ہوتا ہو کہ یوں واویلا کرنے کی بجائے آپ کی شکایات زمرے یا ذاتی پیغام میں آپ منتظمین سے پوچھتے کہ آپ کے مراسلے کیوں حذف کیے گئے ہیں۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
کبھی کبھی آپ بہت حیران کردیتے ہیں ..سر جی ....
اکمل زیدی
اکمل زیدی
@وارث صاحب ...چلیں اب آپ واویلا پر متوجہ ہو ہی گئے ہیں تو بتا دیجئے ...زیک کی پوسٹ پر سے مراسلہ حذف کیوں کیا گیا..؟؟
محمد وارث
محمد وارث
اور آپ منتظمین کے لیے مسلسل سر درد بنے ہوئے، ذاتیات، طنز اور ہتک آمیز تبصروں کی وجہ سے۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
ماشاء الله ...بہت خوب ... "منتظمین کے لیے مسلسل درد سر ، ذاتیات، طنز اور ہتک آمیز تبصرے" .... بہت شکریہ آپ کی اس observation کا .... بین کردیں .. :)
اکمل زیدی
اکمل زیدی
اگر ڈیلیٹ سے امان چاہوں ....تو ایک الوداعی پوسٹ لکھ لوں ؟
محمد وارث
محمد وارث
آپ کو میں بین نہیں کر رہا زیدی صاحب، یہاں آنا جانا آپ کی اپنی مرضی ہے۔ مذکورہ پوسٹ میں اگر وہی کچھ کہنا چاہ رہے ہیں جو آپ نے اپنے کیفیت نامے میں لکھا ہے تو مت لکھیں، برادرانہ مشورہ ہے۔ ہم سب مل کر محفل کے بگڑتے ہوئے ماحول کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ کے متنازعہ مراسلوں کا اس سے بھی سخت جواب آ سکتا تھا اور آ سکتا ہے، اور ظاہر ہے اس صورت میں سب کچھ حذف ہو جائے گا۔
Top