اردو محفل فورم

باباجی
باباجی
خیریت زیدی صاحب ؟؟
اکمل زیدی
اکمل زیدی
بس بابا جی ... خیر ہی ہے ... :)
محمد وارث
محمد وارث
کیوں دل چھوٹا کرتے ہیں قبلہ۔ لکھیں لیکن آپ کی تحریر میں پوسٹ کرنے سے پہلے آٹھ دس بار پہلے چیک کر لیں :) تا کہ بعد میں پوسٹ میں ترمیم نہ کرنی پڑے۔
ناصر رانا
ناصر رانا
بھائی آپ ایسا کیوں سوچ رہے ہو؟؟
دوسروں کے ٹوکنے یا مذاق اڑانے سے پہلے اپنوں نے نشاندہی کر دی تو اس میں برا کیا ہے؟؟
اکمل زیدی
اکمل زیدی
@ ناصر رانا بھای اپنائیت کا شکریہ . . موضوع کے اعتبار سے خیال کی مماثلت اور ضبط تحریر تعجب خیز نہیں ..مگر بندے کے حساب سے شبہے کا اظہار چہ معنی دارد ؟
اکمل زیدی
اکمل زیدی
میں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ مجھے لکھنا آتا ہے اور بہت اچھا آتا ہے نظم اچھی نہیں مگر نثر اچھی ہے اتفاق، کبھی یہاں صرف جواب دینے یا اظہار کرنے کے علاوہ کچھ نہ لکھا
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
محترم بھائی، کسی نے آپ کو لکھنے سے نہیں روکا۔ آپ پوسٹ ڈیلیٹ کروانے کے بجائے زمرہ تبدیل کروا سکتے تھے۔ ہو جاتا ہے، کسی کو کسی دوسرے کی نیت کا نہیں پتہ، مگر آپ کے بتانے پر کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔ :)
لکھا کیجئے۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
"کسی کو کسی دوسرے کی نیت کا نہیں پتہ" :) کوئی اور کہتا تو حیرانگی نہیں ہوتی ...
لکھونگا ضرور لکھونگا ...مگر صرف کسی دھاگے پر اظہاریہ
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
اب آپ نے کوئی غلط مطلب نکالنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، تو میں کیا کر سکتا ہوں۔
جب آپ ایک فورم کے ممبر ہوتے ہیں تو یہ اصول کا تقاضا ہے (خاص طور پر منتظمین کے لئے) کہ سب کو ایک طرح سے دیکھا جائے۔ اس کے پیچھے کوئی بد گمانی موجود نہیں۔ اور چونکہ مذکورہ لطیفہ بہت زیادہ پرانا اور کئی دفعہ سنا ہوا تھا، تو یہ تصور کرنا ذرا مشکل تھا کہ کسی نے ابھی تک نہ سنا ہو۔ :)
اکمل زیدی
Top