اردو محفل فورم

اکمل زیدی
اکمل زیدی
کیا ہوا آواز بھائی کون سا میگزین کیا اس پر کیلیں نکلی ہوئ ہیں اور اس پر بیٹھنے کی سزا دی ہوئ ہے...قصہ کیا ہے ... :)
آوازِ دوست
آوازِ دوست
بس یوں سمجھیں کہ آپ کےآدھے سر مبارک میں پوری پوری کیلیں گاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہو تو جو کیفیات پیدا ہو سکتی ہیں بس کُچھ ایسا ہی معاملہ ہے :)
اکمل زیدی
اکمل زیدی
ارے سورے بھیا غلط پڑھ گیا میں میگزین پڑھا سوری ..:( اچھا آدھے سر کا درد صحیح بات ہے بڑی تکلف دہ چیز ہے ...
اکمل زیدی
اکمل زیدی
آپ ایسا کریں ایک نتھنے سے لمبی سانس لیں اور دوسرے نتھنے سے نکالیں باری باری یہ عمل کریں افاقہ ہوگا ...
نایاب
نایاب
چاکلیٹ زیادہ کھا لی ہو گی ۔۔؟
کہیں چائنیز کھانے سے سابقہ پڑا ہوگا اور خوب کھایا ہوگا ۔؟
بھابھی کی کوئی بات نہ مانی ہوگی ۔ ناشتہ نہ ملا ہوگا ۔؟
کسی خاص تیز خوشبو کا تعاقب کیا ہو گا ؟
رات کو کسی کی خیال نے سونے نہیں دیا ہوگا ۔۔؟
یا پھر لمبی تان حد سے زیادہ خواب دیکھا ہوگا ۔؟
اگر کوئی وجہ ہے ایسی تو احتیاط رکھنا بہتر ہے ۔۔
Top