اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
کس بوسیدہ نظام کو۔۔۔۔
عباس اعوان
عباس اعوان
نیرنگ خیال یہ جو اس ملک میں چل رہا ہے، جہاں ایک عالم اور ایک کم علم کی رائے یکساں اہمیت رکھتی ہے۔۔۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
جناب۔۔۔ اس کے لئے تو جمہوری طرز فکر سے ہی جان چھڑانی پڑے گی۔ جو فی الوقت کافی ناممکن کام نظر آتا ہے۔ :)
عباس اعوان
عباس اعوان
نیرنگ خیال تو میرے خیال سے اس طرزِ فلر سے جان چھڑ ا ہی لیں، ویسے بھی یہ سسٹم کافی حد تک غیر اسلامی ہے۔ لیکن اس سسٹم میں گھسے بغیر یہ کام کریں، ورنہ یہ سسٹم آپ اس کو اندر رہ کر تبدیل نہیں کر سکتے۔۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
کسی بھی چیز کو بدلنے کے لیے اس کے اندر اترنا ضروری ہے۔ باقی باتوں سے متفق ہوں۔
لے کے اس پار نہ جائے گی جدا راہ کوئی
بھیڑ کے ساتھ ہی دلدل میں اترنا ہوگا
عباس اعوان
عباس اعوان
آج ایک دوست کو بھی یہی بتایا کہ آپ دلدل میں اترے تو پھر اس نے باہر نہیں جانے دینا، بڑا ظالم جال بُنا گیا ہے۔ پُل بنا کر اس کے پار اتریں۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
جب آپ اس دلدل میں گھرے لوگوں سے نہیں ملیں گے۔ آپ ان کی سوچ بدل نہ پائیں گے۔ :)
عباس اعوان
عباس اعوان
آہا، بات وہیں آ گئی، ہم لوگوں میں شعور ہی نہیں ہے ابھی۔
ٹریفک کے قوانین، کوڑا کرکٹ و غیرہ پھینکنا، عوامی چیزوں کا استعمال، یہ سب ہمارے شعور کا درجہ بیان کرتی ہیں۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یہ ایک طویل بحث ہے عباس اعوان صاحب۔ کسی قوم میں نظریاتی و معاشرتی شعور بیدار ہونے میں نسلوں کا دورانیہ درکار ہوتا ہے۔ ایک تسلسل چاہیے تربیت میں۔ تب جا کر معاشرتی شعور برابری کی سطح پر بیدار ہوتا ہے۔ اب بدقسمتی کہہ لیجیے کہ اسلاف نے اس ضمن میں کچھ سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔
عباس اعوان
عباس اعوان
اگر ہمارے اسلاف سے کوئی کوہتاہیاں ہو ئی ہیں تو کیا اُن کو سدھارنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ؟
اگر آپ اپنے سے فورآ بعد آنے والی نسل کی بہترین تربیت کریں تو ہم ایک بہترین پاکستان سے صرف ایک نسل دُور ہیں۔۔۔
Top