اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہا ۔۔۔ کیا بات ہے۔ ہر مسئلے کا حل ہے آپ کے پاس۔ یوں بھی اس طرح کے اشعار Muhammad Ahmed Exclusive میں ہی آتے ہیں۔ کسی نے اپنی کتاب میں ڈال بھی دیے تو بھی "باجوک" قاری ضرور پہجان لیں گے۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
تو اور کیا. اب میں اتنی بهی لالچی نہیں ہوں. کچه کریڈٹ تو بہرحال آپ کو ملے گا ہی. Exclusive کے زمرے میں ہی سہی. باقی کلام کی آپ فکر نہ کریں وہ سب میرے نام والے حصے میں Inclusive ہو جائے گا. D-:
محمداحمد
محمداحمد
کریڈٹ سے تو میں شروع سے گھبراتا ہوں۔ واپس جو کرنا پڑتا ہے۔ باقی کلام آپ کے نام ہے۔ ہاں شاید کہیں کہیں تذکیر و تانیث کے مسائل درپیش ہوں سو اُس کا حل یہ ہے کہ طباعت سے پیشتر اُلٹ پُلٹ کر دی جائے، یا پھر پبلشنگ کا کام خیبر پختونخواہ میں ہو تو بھی استثنیٰ مل سکتا ہے۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
ہاہاہا. پریشانی کا ہے کی. چهاپے سے کام چلانے والے الٹ پلٹ کر کے کام اپنے نام کرنے میں ماہر ہوتے ہیں. اس کا موقع نہ ملا تو خیبر پختونخواہ والا خیال بهی اچها ہے. وہ بهی نہ ہوا تو آخر اتنے عرصے سے میرے نام سے کب فائدہ اٹهایا جائے گا. پہلی دفعہ اپنے نام سے فائدہ اٹهانے کا امکان دکهائی دیا ہے D-:.
محمداحمد
محمداحمد
:) :) :) واہ ! نام والی بات بھی خوب ہے۔ ایک اور مزے کی بات یہ ہے کہ "فرحت" اور "احمد" ہم وزن الفاظ ہیں سو تخلص بدل لینے سے بھی اوزان خطا نہیں ہوں گے۔ :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
ہے نا؟ D-:. چلیں پهر اپنا سارا کلام مجهے ای میل کر دیں. میں محفل پر اپنے نام سے پوسٹ کروں گی. نیرنگ خیال نے میری شاعری کا جو مذاق اڑایا ہے اس کے جواب میں مجهے کچه تو کرنا ہی ہو گا.
محمداحمد
محمداحمد
چار چھ Exclusive اشعار کے سوا تقریباً سارا کلام محفل میں موجود ہے، بس میں اور آپ اپنے یوزر نیم Exchange کر لیں تو سارا کلام آپ کے نام ہو جائے گا۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
ہاہاہا. میں سعود بهائی سے کہتی ہوں مدد کے لیے. جادو کی چهڑی ہے نا ان کے پاس. بس آپ اپنے وعدے پر قائم رہئیے گا. D-: .
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
میں نے کس کے کلام کا مذاق اڑایا ہے۔۔۔ :ہ
خوب باتیں چل رہی ہیں دو شعراء میں۔۔۔ :ڈی
محمداحمد
محمداحمد
ہم وعدے پر قائم ہیں۔ ایک بات البتہ اور آپ کو سوچنی چاہیے کہ ہمارے 13 ہزار مراسلوں میں موجود "شرارتی خرافات" یا "خرافاتی شرارتیں" بھی آپ کے کھاتے میں چلی جائیں گی۔ :) :)
محمداحمد
محمداحمد
نیرنگ خیال بھائی، شعراء کون سے؟ ہم دستبردار ہو گئے ہیں اور فرحت کو قبضہ ملنے میں ابھی دیر ہے۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ویسے فرحت ان خرافاتی شرارتوں کی مالک بنتے عجیب ہی لگیں گی۔۔۔ :ڈی
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
بات تو طے ہوگئی ہے نا۔۔۔ رجسٹری ہوتی رہے گی۔۔۔:پی
فرحت کیانی
فرحت کیانی
پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ آخر پاکستانیوں کی دھاندلی کا تجربہ کہاں کام آئے گا۔ میں اچھے والے اشعار و پوسٹس اپنے پاس منتقل کروالوں گی۔ شرارتی والی چیزیں نیرنگ خیال کو بھیج دی جائیں گی۔اورایکسکلیسوز احمد کے لیے چھوڑ دیئے جائیں گے۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
مجھے ایویں بھیجے جائیں گے۔۔۔ ۔ میں نے حصے داری کی خواہش کا کہاں اظہار کیا۔۔۔ :ڈی
محمداحمد
محمداحمد
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہی ہی ہی۔۔۔ کیا دہرا معیار ہے۔۔۔ کسی کو سرپرائز گفٹ کنڈل مل رہا ہے۔۔۔ اور کسی کی کنڈلی میں شرارتیں ڈالی جا رہی ہیں۔۔۔ احتجاج احتجاج احتجاج۔۔۔۔
محمداحمد
محمداحمد
اگر ایسا نہ ہوتا تو اِسے "سرپرائز" کیوں کہتے۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
بالکل بالکل. سرپرائز سرپرائز ہوتا ہے کنڈل ہو یا شرارتیں D-: .
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
بےایمانیاں۔۔۔۔ ظلم۔۔۔۔ دھرنا ہوگا۔۔۔
Top