اردو محفل فورم

ماہی احمد
ماہی احمد
نازک مزاجی، اللہ اللہ :پی
عاطف بٹ
عاطف بٹ
ہاہاہاہا۔۔۔ نازک مزاجی نہیں، ہڈ حرامی۔۔۔ :p دراصل، کالج سے چھٹیاں ہیں، یونیورسٹی میں بھی کورس ورک ختم ہوگیا ہے اور ٹی وی کی ریکارڈنگز ان دنوں ہیں نہیں تو جو پروجیکٹس وغیرہ ہیں کچھ ان پہ گھر بیٹھ کے کام کررہا ہوں یا صبح یونیورسٹی چلا جاتا ہوں اور پھر سورج ڈھلنے تک وہیں رہتا ہوں تاکہ گرمی سے بچا رہوں۔
ماہی احمد
ماہی احمد
آپ کیا پڑھ رہے ہیں وہاں؟
ماہی احمد
ماہی احمد
اور کالج؟
عاطف بٹ
عاطف بٹ
کالج میں پڑھاتا ہوں اور یونیورسٹی میں اب تو ریسرچ شروع ہوگئی ہے، مشرقی لسانیات میں پی ایچ ڈی کا ارادہ ہے۔ ابھی تو ابتدائی مراحل ہیں۔ ابھی جو ریسرچ ہے اس کا موضوع 'نشریاتی زبان اور اس کے نفسیاتی اثرات' ہے۔
ماہی احمد
ماہی احمد
ویری انٹرسٹنگ۔۔۔ :) کون سی یونیورسٹی؟
عاطف بٹ
عاطف بٹ
پنجاب یونیورسٹی( اورینٹل کالج)۔
ماہی احمد
ماہی احمد
ہائے پنجاب یونیورسٹی۔۔۔ بڑا خواب تھا پنجاب یونیورسٹی آنے کا۔ ہمارا ایک سٹدی ٹور بھی تھاوہاں کی بائیو ٹیک لیبز کا ۔۔۔ پر حالات کی خرابی کے باعث نہ آپ لوگوں کے وی سی مانے نہ ہمارے۔۔۔ :(
عاطف بٹ
عاطف بٹ
ہمارے وی سی تو ویسے ہی کھسکے ہوئے ہیں، آپ کو اپنے وی سی کو سمجھانا چاہئے تھا۔ اب کوئی ایسا ارادہ بنے تو بتائیے، وہاں میرے کچھ دوست ہیں جنہیں کہہ کر وی سی صاحب سے بات کی جاسکتی ہے کہ بچوں کو وزٹ کرنے دیں آپ کا کیا جاتا ہے۔
عاطف بٹ
عاطف بٹ
ویسے اورینٹل کالج اولڈ کیمپس میں ہے اور جہاں آپ نے جانا ہے وہ حصہ نیو کیمپس میں ہے۔ پنجاب یونیورسٹی ایک الگ دنیا کا نام ہے۔
ماہی احمد
ماہی احمد
آہاں۔ مجھے کیا پتا بھلا میں کون سا گئی ہوں۔۔۔ ہی ہی ہی
ماہی احمد
ماہی احمد
اب کیا ہو سکتا ہے، یہ ٹور لاسٹ سمسٹر میں جاتا ہے، اور ہمارا تو اب لاسٹھ منتھ ہے لسٹ سمسٹر کا۔۔۔ وہ بھی بے تحاشا بزی۔ اب وی سی کہیں گے بھی تو ہم کہیں گے " ٹائم نہیں ہے اب خود ہی چکر لگا لیں" ہونہہ۔۔۔ بڑے کھڑوس وی سی ہیں اس بار تو۔۔۔
عاطف بٹ
عاطف بٹ
ورچوئل ٹور کرلیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جا کر۔ اولڈ کیمپس کو علامہ اقبال کیمپس اور نیو کیمپس کو قائداعظم کیمپس کہا جاتا ہے۔ میں ابھی اورینٹل کالج کی کچھ تصویریں شیئر کرتا ہوں۔
عاطف بٹ
عاطف بٹ
ہاہاہاہاہا۔۔۔ چلیں، احمد صاحب آتے ہیں تو انہیں ساتھ لے کر خود ہی آجائیے گا پنجاب یونیورسٹی دیکھنے۔ میزبانی کے لئے ہم حاضر ہیں۔ :)
ماہی احمد
ماہی احمد
ضرور آؤں گی۔ کسی نہ کسی طرح تو گھس ہی جاؤں گی اندر۔
عاطف بٹ
عاطف بٹ
ہاہاہاہا۔۔۔ یونیورسٹی کے اندر گھسنے سے تو آپ کو کوئی نہیں روکے گا!
ماہی احمد
ماہی احمد
ہماری یونیورسٹی میں اس کی بھی پابندی ہے نا، نسٹ گئی تھی وہاں بھی بہت سختی ہے، سوچا شاید پنجاب والے بھی ایسے ہی ہوں۔
عاطف بٹ
عاطف بٹ
ہم پنجاب والے بڑے کھلے دل والے ہیں، کوئی بھی آئے جائے، ہم نہیں روکتے بلکہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ :)
ماہی احمد
ماہی احمد
یہ بھی تو پنجاب والے ہی ہیں۔ انہیں پتا نہیں کیا ایشو ہے۔۔۔ :(
عاطف بٹ
عاطف بٹ
یہ پہاڑ پہ چڑھے ہوئے پنجاب والے ہیں نا اس لئے دماغ کام نہیں کررہا ان کا! :)
Top