اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہا ۔۔۔۔! خوب نقشہ کھینچا ہے @فرحت آپ نے۔
فرحت کیانی
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
:ڈی۔۔۔۔ عمدہ
فرحت کیانی
فرحت کیانی
@نیرنگ خیال : کرتا ہے نا۔ ایک چینل پر ایک دن ایک 'ٹارزن صاحب' کسی جنگل بیابان میں سوکھی گھاس اور لکڑیاں جلا کر منگل سے بدھ ، جمعرات بلکہ جمعہ کر بیٹھے تھے۔ D-: -D-:
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
وہ چینل ڈسکوری ہوگا۔۔۔ :ڈی
فرحت کیانی
فرحت کیانی
نہیں جی۔ پاکستان کا ہی ایک کوکنگ چینل تھا۔ ویسے اس کو بھی ڈسکوری چینل کا نام دیا جا سکتا ہے کیونکہ ایسا ایسا ٹیلنٹ ڈسکور کرتے ہیں کہ بندہ حیران رہ جائے۔ اب شیف گلزار کو بھلا کہاں علم ہو گا کہ وہ اتنے سارے وزن کے ساتھ بھی گانوں کی لے پر گھومتے گھامتے کام کر سکتے ہیں۔ D-:
محمداحمد
محمداحمد
بے چارے گلزار بھیا بھی کیا کریں۔ ہماری پبلک ایسا کوئی پروگرام دیکھتی ہی نہیں کہ جس میں رقص و سرور نہ ہو۔ :) بے چارے گلزار بھائی کے لئے تو یہ ورزش کا بہانہ ہی ہوگا۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
متفق۔ معلوم نہیں پبلک نہیں دیکھتی یا پبلک کو زبردستی دکھا کر عادی بنا لیا جاتا ہے لیکن ہے کچھ ایسا ہی۔
محمداحمد
محمداحمد
یہ بات تو ٹھیک ہے۔ پبلک کا ذوق بنانے اور بگاڑنے میں اُن گروپس کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے جو ذرائع ابلاغ پر حاوی ہوتے ہیں۔ اب امن کی آشا کو ہی لے لیجے۔ زبردستی ایک بات ٹھونسی جا رہی ہے لوگوں کے ذہن میں۔ پھر ساتھ میں ایسے "دلفریب کلچر" کا جھانسہ دیا جا رہا ہے کہ منع کرنے والا بھی آخر کہاں تک منع کرے گا۔ اور جو لوگ بظاہر امن کی آشا کی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں، درحقیقت اُن کے کارنامے بھی ہو بہو ہیں۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
بالکل۔ یہاں تو کیفیت نامہ بہت درست فٹ بیٹھتا آتا ہے۔ سب کچھ دلچسپ ہو جائے گا جب دلچسپی پیدا کی جائے گی۔ اور اپنی مرضی کی بات ٹھونسنے اور اسے کلچر کا حصہ بنانے کے لیے اسی اصول پر عمل کیا جاتا ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
:) :) :) یہ تو بالکل ٹھیک کہا آپ نے۔
محمداحمد
محمداحمد
اب اس کے کافی متغیر بن سکتے ہیں۔ مثلاً : Everything is interesting, if you are interested.
or
Everything is interesting, even you are not interested.
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
پبلک ذاتی طور پر ناچ گانے میں ہی دلچسپی رکھتی ہے۔۔۔ :ڈی
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
بات گھوم پھر کر کیفیت نامہ پر آ ہی گئی۔۔۔ سو دنیا بیضوی ہے۔۔۔ :ڈی
محمداحمد
فرحت کیانی
فرحت کیانی
جی نہیں دنیا گول ہے. D-:
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
بقول احمد بھائی۔۔۔ براستہ آوارہ گرد کی ڈائری سے جو خمار گندم میں چاند نگر پر نشست لگا کر دل وحشی کے ہاتھوں لکھی گئی۔۔۔ :ڈی
فرحت کیانی
فرحت کیانی
اب اس کا سلیس اردو میں ترجمہ بھی کر دیں تو میں بھی سمجھ لوں آپ نے کہا کیا ہے۔ . D-:
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یہ جو دانت نکالے جا رہے ہیں۔۔۔ یہ سمجھ آنے پر نکالے جاتے ہیں۔۔۔ :پی
فرحت کیانی
فرحت کیانی
یہ تو اپنی اپنی سمجھ کی بات ہے۔ بعض اوقات سمجھ نہ آنے پر بھی نکالے جا سکتے ہیں۔ D-:
Top