اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
پُرلطف بارش !!! :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
واہ۔ مزے کریں پھر تو۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
مزے کرتے ہوئے دفتر پہنچ گئے ہیں ہم تو۔ :) بارش بس راستے تک ہی ساتھ رہی۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
واہ واہ ۔ پھر تو واقعی مزے ہیں :)۔ ہماری طرف یخ ہوائیں چل رہی تھیں صبح۔ ابھی شاید بارش ہو رہی ہو لیکن یہاں بیٹھے موسم کا کچھ اندازہ نہیں ہو رہا۔ ہمارے دفتر والے بھی 'غیر روایتی' واقع ہوئے ہیں۔ دسمبر جنوری کی کڑاکے کی سردی میں سنٹرل ہیٹنگ آف رکھی۔ اور ان دنوں چلا دیتے ہیں جس سے مئی کی گرمی کا سماں پیدا ہو جاتا ہے۔ D-:
فرحت کیانی
فرحت کیانی
موسم کو دیکھنے کے لیے مجھے چند قدم اٹھ کر گلاس ونڈو تک جانا ہو گا لیکن ابھی اس کام کا موڈ نہیں ہے۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہاہا ۔۔۔ یہ تو پاکستان والا حال ہوگیا ۔ وسائل ہیں لیکن استعمال درست نہیں ہو رہا۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
آخری پوسٹ بتاتی ہے کہ آلکسی کا موسم ہمیشہ ایک سا رہتا ہے۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
ہاہاہاہا۔ بالکل۔ ۔۔لیکن میں نے آج اپنا یہ ریکارڈ توڑ دیا ملائکہ کے کیفیت نامے کی بدولت۔ دیکھ آئی ہوں کہ یہاں بھی پھوار برس رہی ہے۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
لیجے۔۔۔ یہ ہوئی نا بات۔۔۔! کسی نہ ٹھیک ہی کہا ہے کہ بڑے لوگ اپنے ریکارڈ خود ہی توڑا کرتے ہیں۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
D-: ۔ اچھا۔ اس کا مطلب ہے مجھے اب اپنے ریکارڈ توڑنے پڑیں گے۔ ایک تو بڑا آدمی کہلانا بہت ہی مشکل کام ہے۔ D-: ۔
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔ آف کورس :)

"آف کورس" کسی خاص لہجے میں پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
میں نے عام لہجے میں پڑھا تب بھی کوئی "خاص' بات محسوس ہو رہی ہے اس آف کورس میں۔ D-:
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یہاں تو لوگ بارش پر باتیں کر رہے ہیں۔۔۔۔ میں نے کھڑکی کے پاس بیٹھے لڑکے کو میسجنر پر پوچھا تو اس نے بتایا کہ باہر بارش ہو رہی ہے۔۔۔ :ڈی
فرحت کیانی
فرحت کیانی
کیسے کیسے سُست لوگ پائے جاتے ہیں دنیا میں۔ D-:
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
واقعی۔۔۔ میں نے خود نوٹ کیا کہ اس نے بیٹھے بیٹھے بتا دیا۔۔۔ کھڑ ا ہو کر دیکھنے کی بھی زحمت نہیں کی۔۔۔ :ڈی
فرحت کیانی
فرحت کیانی
ہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔
نیرنگ خیال
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہا

کمال کرتے ہیں آپ لوگ! شاندار ! :)
نیرنگ خیال
Top