دراصل ہم تو اس بات کے قائل ہیں کہ "نیا نو دن، اور پرانا سو دن" ۔۔۔۔ اب خود سوچیے ہر نو دن بعد پھر سے آغاز ہم ایسے "چست" لوگوں کے لئے کتنا تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔
میں نے آپ دونوں کی رکنیت معطل کرنے کی درخواست دائر کر دینی ہے۔ ذرا سی دیر میں اتنی باتیںD-:۔۔ @محمداحمد : جی بالکل بتا دیں کہ میں نے ٹھیک اندازہ لگایا تھا۔ D-:
@محمداحمد : 'بس تبصرہ کر دینا چاہیے آنکھ کھول کر۔ ' ۔۔اس بات کے پہلے حصے پر تو محفلین عمل کرتے ہیں خصوصاً حالاتِ حاضرہ ، سیاست اور مذہبی سیکشنز میں تبصرہ کرنے والے ۔ آخری حصے یعنی آنکھ کھول کر والی ہدایت پر عمل کرنا وہ بھول جاتے ہیں۔ حالانکہ ان کی پھرتیاں دیکھ کر یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کوچہ آلکساں کے باسی بھی نہیں ہیں۔ D-:
@فرحت کیانی: نین بھائی کی وضاحت کی تشریح شاید اس دنیا کا آخری کام ہو گا جو کوئی کر سکے۔ ویسے جب آپ کی خواہش پر نین بھائی اپنی وضاحت کی تشریح کر دیں گے تو پھر ہم اُس تشریح کی وضاحت کروائیں گے، شاید کچھ سمجھ آ جائے۔
تبصرے کرنے کے تو ہم بھی قائل ہیں، لیکن آنکھ بند کرکے تبصرے کرنا کچھ خاص محفلین کا ہی کارنامہ ہے۔ کیونکہ محفل کی کوئی بھی پوسٹ اُن کی رائے تبدیل نہیں کرسکتی، اس لئے وہ آنکھ بند کرکے اپنی کرنی کر جاتے ہیں۔
پہلے آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ تشریح کی وضاحت کس سے کروائیں گے؟؟ اگر تو ذوالقرنین سے کروانی ہے تو میں 'کئے جاؤ کوشش' پر عمل کرتے ہوئے تشریح کروانے کی بات کرتی رہوں گی۔ بصورتِ دیگر میں اس بات کو یہیں ختم کر دوں گی۔ D-:۔
اس بات کو یہیں ختم کرنا ممکن نہیں ہے کہ وضاحت کی تشریح مفادِ عامہ میں کی جائے گی۔ تشریح کی وضاحت کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔ نین بھائی تشریف لا کر مشکل کو آسان بنائیں۔