اردو محفل فورم

مغزل
مغزل
جوجو بہنا، ماضی عذاب ہوتا ہے نا تو گڑیا ماضی کو حال اور مستقبل پہ حاوی نہیں ہونے دیتے ، تمھاری بھابھی ضد کرتی ہے کہ محفل میں آؤ ، مجھ سے اپنی پٹھانی کی ایک بات نہیں ٹالی جاتی ، لیکن میں اپنی بہن سے شرمندہ ہوں کہ لفظوں میں کے معاملے ایسا تہی داماں کبھی نہ تھا کہ اپنی بہن کے
مغزل
مغزل
آنسو پونچھ سکوں اپنے بھانجے کے سر پر دلاسے کا ہاتھ رکھ سکوں ، ماشا اللہ بہت معصوم ہے گبین ، آج میری بھانجی جویریہ کی پہلی سالگرہ تھی ۔ دن میں غزل نے خوب ڈانٹا بھی کہ محفل میں آؤ، مگر ہمت ہی نہ ہوئی ، جی جی اپنے بھائی کے آنسو قبول کرو خدا تمھیں اجرِصبر عطا کرے ، آمین
محمد خلیل الرحمٰن
محمد خلیل الرحمٰن
عبداللہ گبین جیسا خوبصورت مسقبل بھی آپ کے ہاتھ میں ہے بٹیا! پیچھے مڑ کر دیکھنے والے پتھر کے بن جاتے ہیں۔
جیہ
جیہ
ًممنون و شکر گزار ہوں مگر کیا کروں۔ خیالوں کو کیسے روکوں؟
سید شہزاد ناصر
سید شہزاد ناصر
بھائی محمد خلیل الرحمٰن کی باتوں سے اتفاق ہے خیالات پر کسی کا اختیار نہیں مگر اپنے خیالات کو ان لوگوں کی جانب موڑا جا سکتا ہے جو تمارے آس پاس موجود ہیں اور تم سے محبت کرتے ہیں
خوشیاں او کہیں نہیں ہمارے اندر ہی ہوتی ہیں اور ہماری نادانی یہ کہ ہم ان کو اپنے اندر تلاش کرنے کے بجائے اپنے آس پاس تلاش کرتے ہیں بہت دعائیں
جیہ
جیہ
متفق۔ تبھی تو یہاں محفل میں بھر پور حصہ لیتی ہوں۔ آپ لوگوں کے ساتھ ضرورت سے زیادہ وقت گزارتی ہوں۔ آپ لوگوں سے ناز اٹھواتی ہوں بچی بن جاتی ہوں۔
Top