اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
اس کا کیا مطلب ہوا بھلا؟؟؟
فلک شیر
فلک شیر
اب آپ کو مطلب ہم سمجھا ئیں گے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ :):):) ...............خسرو کا دوہا ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ گوری سووے سیج پہ مکھ پہ ڈارو کیس
چل خسرو گھر اپنے ، سانجھ بھئ چوندیس۔۔۔ ۔۔۔ خسرو مرشد کی ملاقات کو گئے اور آگے وہ اگلے لمبے سفر پہ جا چکے تھے، ملاقات نہ ہو سکی، کہ اُس جہان سے واپس کیسے آتے، تو خود سے کہا کہ چہار طرف تو سنج یعنی ویرانی بکھری پڑی ہے، خسرو تو یہاں سے اب چل........اپنے دیس
محمداحمد
محمداحمد
بہت ہی خوب۔۔۔! کیا بات ہے۔

اتنی مشکل مشکل باتوں کا مطلب تو آپ ہی سمجھائیں گے۔ ہم تو صرف اپنے مطلب کی بات سمجھتے ہیں۔ :)
فلک شیر
فلک شیر
آپ اپنے مطلب کی سمجھتے ہیں اور ہمیں سمجھاتے بھی نہیں ۔ ویسے کیا سمجھنا سمجھانا ہے احمد بھائی، آپ فارغ کس وقت ہوتے ہیں دفتر سے؟
محمداحمد
محمداحمد
:)

میں دفتر سے سات بجے تک فارغ ہو جاتا ہوں۔ گھر پہنچتے پہنچتے نو ساڑھے نو بج جاتے ہیں۔
فلک شیر
فلک شیر
اففف۔۔۔۔اتنا وقت پہنچنے پہنچنے میں ۔ چلیں آج آپ کو تنگ کروں گا تھوڑا ۔ :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
احمد بھائی کو اتنی دیر اس لیے لگتی ہے کہ یہ سیدھے گھر نہیں جاتے۔۔۔ بلکہ کچھ کوچوں میں سے ہو کر جاتے ہیں۔۔۔ چلمن چلمن۔۔۔ وہ کیا کہتے ہیں بھلا۔۔۔۔ :ڈی
Top