اردو محفل فورم

فہیم
فہیم
شادی کرلو پھر تو جلد ہی :)
زین
زین
ہاں آپ کا علاج تو ہوگیا ۔۔۔ ہاہاہاہا
فہیم
فہیم
تمہارا کب ہورہا ہے پھر :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
السلام علیکم
کیسے ہیں زین؟ اور ایک آدھ دن کچھ نہ کرنے کو دل چاہے تو بات مان لینی چاہئیے۔
ویسے کیا ہو رہا ہے ان دنوں؟ پڑھائی کہاں تک پہنچی؟
زین
زین
وعلیکم السلام آپی۔ میں الحمداللہ ۔ خیریت۔ ٹھیک کہا لیکن کچھ خاص نہیں بس وہی معمول کا کام ۔ فی الحال پڑھائی تو نہیں چلرہی ۔ چند ماہ بعد یونیورسٹی میں داخلے ہوں گے ۔۔۔۔ آپ کیسی ہیں؟؟ گھر میں سب خیریت سے ہیں؟؟ موسم کیسا ہے ؟ یہاں تو سردی شروع ہوگئی ہے ۔
فہیم
فہیم
زین گڈ نیوز کیا ہے؟
زین
زین
گڈ نیوز ایس ایم ایس کے ذریعے بجھوادی ہے :D
فرحت کیانی
فرحت کیانی
پڑھائی کو جاری رکھنا ہے زین۔
میں بھی ٹھیک اور گھر میں بھی سب خیریت۔ الحمد اللہ۔
یہاں بھی موسم تبدیل ہو رہا ہے۔ شام اور رات تو خاصی ٹھنڈی ہو جاتی ہیں۔ میرا خیال ہے ایک آدھ بارش کے بعد سردی کی باقاعدہ آمد ہو جائے گی۔ ہم لوگ عید سے پہلے کراچی گئے ہوئے تھے لیکن وہاں بہت زیادہ گرمی تھی۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
زین اور @فہیم : مجھے بھی بتائیں گڈ نیوز۔ اگر قابلِ بتا ہے تو۔:)
فہیم
فہیم
فرحت آپی ایویں ہی کا ایس ایم ایس تھا کہ گڈ نیوز اب مہینے بھر کے کپڑے سرف ایکسل سے دھوئیں ایویں ہیں۔۔۔
Top