اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

مآلِ عزتِ ساداتِ عشق دیکھ کے ہم
بدل گئے تو بدلنے پہ اتنی حیرت کیا
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یہ کیا باتیں ہو رہی ہیں۔۔۔۔ احمد بھائی آپ ایک مصرعہ سے کیسے غزل تک پہنچ جاتے ہیں۔۔۔۔ ذرا بتائیں تو ۔۔۔ یہ بھی اسی غزل کا مصرعہ ہے۔۔۔
"فروغِ صنعتِ قد آوری کا موسم ہے"
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہا ۔۔۔ ! ہم نے گنتی کی چار غزلیں تو پڑھیں ہیں۔ "ڈیٹا" کم ہو تو "سرچ" تو "ایفیشنٹ" ہو ہی جاتی ہے۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ذرا گن کر بتائیں۔۔۔۔ تا کہ میں آپ کو غلط ثابت کر سکوں۔۔۔۔ :ڈی
محمداحمد
محمداحمد
اب گنتی بھی پڑھیں۔ :) اتنا دماغ ہوتا تو چار غزلیں اور نہ پڑھ لیتے۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہاہاہاہاہاااااا۔۔۔۔۔ ٹال مٹول کے گرو ہیں آپ۔۔۔۔ :) چیمہ صاحب سے اردو اور آپ سے ٹال مٹول سیکھنی پڑنی ہے۔۔۔
محمداحمد
محمداحمد
:) :) جب آپ چیمہ صاحب سے اردو سیکھ جائیں تو پھر ہمیں بھی سکھا دیجے گا۔ تاکہ پھر ہم آپ کو اردو میں "ٹال مٹول" سکھا دیں ۔ بعد میں آپ کتاب چھاپ دیجے گا۔ "آسان اردو ٹال مٹول" از "نیرنگِ خیال" ۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
نحمدہ و نصلی علی ۔۔۔۔اما بعد
یہ کتاب جو آج آپ احباب کے ہاتھوں میں ہے۔۔۔ اس میں راقم کا کوئی کردار نہیں۔ یہ اردو ادب کے روشن اور جگمگاتے ستاروں جناب فلک شر اوہ معذرت شیر یعنی فلک شیر اکھٹا۔۔۔ الگ الگ نہیں۔۔۔ اور جناب احمد صاحب المعروف شاعر و شاپری ٹیلہ کے زمیندار۔۔۔۔ جو آپ اپنا تعارف ہیں۔۔۔

کچھ یوں ہوں گا ابتدائیہ۔۔۔۔ ہاہاہاہاہاااااا
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہا ۔۔۔۔ ! جناب کی مستعدی لائقِ صد ستائش ہے کہ کتاب کا ابتدائیہ جھٹ سے تحریر کردیا۔ اب کتاب بھی آ جانی چاہیے۔ رہی بات راقم کی تو راقم کے کردار کے بارے میں اگر ہم نے روشنی ڈالی تو دنیا کی آنکھیں چندھیا جائیں گی۔ :) :) :) سو خوفِ فسادِ چشم سے خاموش ہو جاتے ہیں۔ :) ؛)
Top