اردو محفل فورم

امجد میانداد
امجد میانداد
اللہ آپ کو مستقل مزاجی اور دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین۔
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
مبارک باد۔ لیکن پیشہ سپہ گری تو نہیں؟!
اوشو
اوشو
مولا کریم آپ کو آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
بھئی منے یہ پہلا دن بہت مبارک ہو۔۔۔ اور اب بڑے بھی ہوجاؤ۔۔۔ :)
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
ثم آمین!
شکریہ امجد بھائی
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
@مہدی نقوی حجاز بھائی
آج کل سپہ گری میں مزہ نہیں آتا۔ یہ کام سردیوں پہ رکھ چھوڑا ہے۔ سو فی الحال تو علمِ ریاضی کے ساتھ پنگے لئے جا رہے ہیں۔ اللہ خیر کرے۔
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
@بھلکڑ بھائی
سموسے تلنا ضروری تھے کہ فرصت بہت بڑی اذیت ہے۔
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
ثم آمین!
تشکر اوشو بھائی
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
شکریہ نین بھیا۔
ہاہاہا
نین بھیا چھوٹا بننے میں بہت فائدے ہیں۔ وہ کسی دانشور نے کچھا ایسا ہے نا کہ
ا"نسان ہمیشہ بچہ رہتا ہے، بس زندگی کی الجھنیں اُسے بڑا کر دیتی ہیں"
میرا بھی یہی حال ہے۔
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
اگر ایسا ہے ناں تو "میاں عزت ہماری جا رہی ہے!"
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
عزت ہم نے اس میدان میں بھی بچائی ہے

خوابوں کی طرح تھا، نہ خیالوں کی طرح تھا
وہ علمِ ریاضی کے سوالوں کی طرح تھا
الجھا ہوا ایسا کہ کبھی حل ہو نہیں پایا
سلجھا ہوا ایسا کہ مثالوں کی طرح تھا

اب آپ ہی بتائیے کہ اس صورتحال میں علمِ ریاضی ٹھیک رہے گا یا سپہ گری۔ ؛)
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
غالب کے سامنے تو ہم منہ کھول ہی نہیں سکتے میاں۔ ویسے تیسرا مصرع بے بحرا کیوں ہو رہا ہے؟
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
میرا خیال ہے کہ "کہ" زائد ہے اس میں
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
لسانی اعتبار سے ایسا کے بعد کہ لازمی حیثیت رکھتا ہے۔ حذف کردیا تو مزہ گر جائے گا۔ ویسے یہ اشعار ہیں کس کے؟
Top