اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہمارے بس میں اگر اپنے فیصلے ہوتے
تو ہم کبھی کے گھروں کو پلٹ گئے ہوتے
زبیر مرزا
زبیر مرزا
ہمارے ہاتھ میں ہیں سبھی فیصلے اپنے
بس اپنے پاؤں دلدل سے نکالنے ہوں گے
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہم اپنا کوئی الگ راستہ بنا لیتے
ہمارے دل نے اگر حوصلے کیے ہوتے
زبیر مرزا
زبیر مرزا
دل میں حوصلے توسدارہے اپنے
راہ میں حائل پیروں کےآبلے ہوئے
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
رات بیتی تو گنے آبلے اور پھر یہ سوچا
کون تھا باعث آغاز سفر شام کے بعد
زبیر مرزا
زبیر مرزا
مجھے عادت ہے اپنے گھرنمازِشام پڑھنے کی
میری میت کو دفنانا غروبِ شام سے پہلے
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لاعلم
چھوڑ جائیں گے کسی نگر شام کے بعد
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
کسی روز نگر شام کے بعد
زبیر مرزا
زبیر مرزا
رستے تو سبھی یاد ہیں اب تک
دل کواک انتظار تیری صدا کا ہے
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
راہرو ہوگا کوئی چلا جائے گا
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا
زبیر مرزا
زبیر مرزا
سایا طلب بڑھے جدھر بول اُٹھے وہیں شجر
آئے ہو اب مسافروجب دُھوپ ہم کوکھاگئی
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
اک تو دل کے راستے ہیں دشوار بہت
اک میں پیاسا اچھے سائیں دھوپ بہت ہے
زبیر مرزا
زبیر مرزا
راستے دل کے بہت دور تلک جاتے ھیں
اپنے اندر کا بھی اک روز سفر کر دیکھو
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
گزر آیا میں خود پر سے
اک بلا تو ٹلی مرے سر سے
Top