اردو محفل فورم

محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
قصۂ مختصر یہ ہے کہ آج میں جب میتھ کی اکیڈمی سے واپس آ رہا تھا تو کافی تیز بارش شروع ہو گئی، میں یہ سوچ رہا تھا کہ کسی درخت وغیرہ کے نیچے کھڑا ہو جاؤں یا ذرا سا بھیگ کے خالہ کے گھر چلا جاؤں جو ذرا فاصلہ پہ تھا۔ اسی اثنامیں نہ جانے کہاں سے پتنگ کی دوڑ میرے گلے تک آ گئی۔ وہ تو جرسی میں نے سردی کی وجہ سے گلے تک کی ہوئی جس کی وجہ سے
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
ڈور گردن کے اوپری حصے تک ہی رہی اور شہ رگ تک نہیں پہنچی۔ اور صرف گردن پہ کچھ جگہوں پہ ہلکے ہلکے نشانات ہی آئے۔ لیکن ڈور کو گردن سے ہٹاتے ہوئے میری بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی تقریبن آدھی کٹ گئی تھی، اور باقی انگلیوں پہ بھی زخم آئے ہیں جبکہ سڑک گیلی ہونے کی وجہ سے بائیک بھی سلپ کر گئی جو شکر ہے مٹی پہ گری تھی ورنی پکی سڑک پہ گرتی تو پتہ نہیں کیا ہوتا۔
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
آج اللہ نے بچا دیا ورنہ نجانے کیا ہوتا۔
اللہ بھلا کرے ان دو فرشتہ صفت انسانوں کا جو سخت بارش میں بھی مجھے میری آنٹی کے گھر چھوڑ آئے اور ضروری طبی امداد ملی۔
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
بھیااااااااااااااااااااااااا
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
موت کو اتنے قریب سے آج پہلی بار دیکھا ہے اور اللہ نہ کرے کبھی دوبارہ ایسا ہو۔ زندگی بہت بڑی نعمت ہے۔
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
بلال بھائی پلیز ایسے نہیں کہتے :(
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
جی آپی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسیب نذیر گِل
حسیب نذیر گِل
اللہ تعالیٰ آپکو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور مزید آفات سے دور رکھے آمین ثم آمین
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
اب آپ ٹھیک ہو ناں؟
ذوالقرنین
ذوالقرنین
اللہ پاک نے اپنا کرم کیا آپ پر۔ آپ ضرور شکرانے کے نفل اور نذر و نیاز بانٹ دینا پلیز۔
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
جی ان طبیعت کافی بہتر ہے لیکن چونکہ انگلی کافی کٹ گئی تھی اس لئے ایک ٹانکہ بھی لگا ہے لیکن ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کوئی وین تھی یا پتہ نہیں کیا، وہ نیچے چلی گئی ہے جس کی وجہ سے انگلی کی موومنٹ میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اگر ایسے ٹھیک ہو گیا تو ٹھیک ورنہ پھر پوری انگلی کا چھوٹا ساآپریشن کرنا پڑے گا۔
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
شکریہ حسیب بھائی۔۔۔جزاک اللہ
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
جی ضرور۔ سب اس پاک رب کی رحمت ہے، کرم ہے اس کا۔
نیلم
نیلم
بلال چلو جلدی سے صدقہ دو اپنا ،،اللہ تعالی سب کو اپنی امان میں رکھے
آمین
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
بہت شکریہ نیلم آپی۔
آمین! ثم آمین!
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
فَبِاَ یِّ اٰلَآ ئِ رَبِّکُمَا تُکَذِّ بَانِ
عاطف بٹ
عاطف بٹ
اللہ رحم کرے۔ آمین
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
ثم آمین!
شکریہ عاطف بھائی
فلک شیر
فلک شیر
اللہم احفظک یا اخی الکریم
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
التباس صاحب اس کا ترجمہ کیا ہو گا؟
Top