اردو محفل فورم

ا
عاطف بٹ
عاطف بٹ
نظامی بھائی، حلفاً کہتا ہوں کہ میرے نزدیک آپ بہت محترم ہیں مگر یہ شقیں وقیں ساری دل کے بہلانے کے لئے ہی ہیں بس۔ آپ بھی جانتے ہیں کہ ان کوئی آئینی اور قانونی حیثیت تو ہے نہیں۔ یقین نہ آئے تو کسی غیرجانبدار آئینی و قانونی ماہر سے پوچھ دیکھئے۔
ا
الف نظامی
کیا ان شقوں میں موجود آئین کے آرٹیکل غیرقانونی و غیر آئینی ہیں ، آپ کا جواب یقنیا یہ ہوگا کہ ہر گز نہیں چونکہ یہ آئین پاکستان کا حصہ ہے ، تو معاہدہ کی ان شقوں میں انہی آرٹیکلز پر عمل درآمد کا ذکر ہے تو وہ کیسے غیر آئینی و غیر قانونی ہوسکتا ہے اور کیسے اس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں؟
عاطف بٹ
عاطف بٹ
بھائی، یہ معاہدہ نہیں، ایک اعلان یا اعلامیہ ہے اور ایسی دستاویزات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔ رہی آئین پر عملدرآمد کی بات تو اس کے بارے میں بچپن سے سنتا آرہا ہوں۔ اب دیکھئے قطرے پر گہر ہونے تک کیا گزرتی ہے۔
ا
الف نظامی
عاطف بھائی ہم پر امید ہیں اور آئین پاکستان پر عمل در آمد کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
عاطف بٹ
عاطف بٹ
اچھی بات ہے۔ ویسے مارچ میں شریک 99 فیصد سے زائد لوگوں نے دستور پاکستان شاید کبھی دیکھا بھی نہیں ہوگا۔
ا
الف نظامی
سوچ کی بنیاد بدگمانی پر کیوں رکھیں؟
Top