اردو محفل فورم

ابن سعید
ابن سعید
خاک اچھی بات کی ہے! لوگ اب نیے سرے سے پہچاننے کی کوشش کریں گے ہمیں۔۔۔ پہلے والی تصویر ہر جگہ شناخت سی بن گئی تھی ہماری۔ :) :) :)
انیس الرحمن
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ارے نہیں۔ یہ تصویر زیادہ چوکس ہے۔ ہم تو آپکو گول مول سمجھے بیٹھے تھے۔ :)
ابن سعید
ابن سعید
بڑھاپے میں کون گول مول ہوتا ہے بھلا؟ :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
:)
نین بھیا سعید نہیں سعود بھیا
نئے آئے ہیں محفل میں۔ آپ نے خوش آمدید تو بولا نہیں؟
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہاہاہا عائشہ مانو غلطی ہو گئی ہم سے۔ شکریہ۔ ابن سعید لکھنا تھا۔ :)
ابن سعید بھائی! جانے دیجیئے قبلہ کیوں خود کو بوڑھا کہہ کر ہمیں بوڑھا تر کر رہے ہیں۔ :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
نین بھیا آپ نے ویلکم پھر نہیں بولا بھائی کو۔۔
ابن سعید
ابن سعید
چلیں پھر اس بڑھاپے کا قصہ کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھتے ہیں ورنہ آپ اس سردی میں بھیگ کر "تر بوڑھے" ہوئے اچھے تھوڑی نہ لگیں گے۔ ویسے ہم بذات خود دائمی پیر ترین ہیں اس لیے مقابلے والی کوئی بات ہی نہیں۔ :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
کوئی یوں مت سمجھے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی۔
ابن سعید
ابن سعید
شونا بٹیا، آپ کی فہم و دانش پر کس نے سوال اٹھایا بھلا؟۔۔۔ ان کی خیر نہیں!!! :) :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ابن سعید بھیا آپ کو بہت بہت خوش آمدید۔۔ مرحبا۔۔۔ :)
عائشہ مانو۔۔۔۔ آپکو کیا سمجھ نہیں آ رہی۔ :)
ابن سعید بھائی ہا ہا ہا ہا تر بوڑھا۔۔۔ عمدہ رمز :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
سوال تو اٹھتا ہے آخر یہ آج سعود بھیا کہاں رہ گئے ہیں اور یہ محفل پر کون آیا ہے جس کے سارے کوائف بھیا جیسے ہیں؟
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
نین بھیاااا وہی تر بوڑھے والا قصہ سمجھ نہیں آ رہا ناں۔۔اور ہاں یہ سر گوشی ہے۔۔اچھا
ابن سعید
ابن سعید
اپنے دیار میں جگہ اور اپنی بزم میں دعوت دینے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے پر خلوص شکریے کا نذرانہ قبول فرمائیں۔ :)
(سرگوشی: بڑھاپے کے موضوع پر اس سے زیادہ کچھ کہا تو ننھی پری آج پھر دال کے نام پر ہلدی اور نمک گھلا پانی پیش کریں گی اور ہم سے پیتے ہی بنے گی!) :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
اوہ! اتنی زیادہ گہرائی بھیا
ویسے کیا ہم رقیق اور دقیق گہرائیاں استعمال کر سکتے ہیں؟۔۔اففف
ارے سچی ۔۔جلدی سمجھ آگیا بھیا! :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
خوب ادبی تبادلہ خیال ہے بئی۔ اپن لوگوں کو تو بھاگتے ہی بنے گی :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
ہی ہی ہی نین بھیاااااااا
آپ کہاں بھاگ رہے ہیں؟
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ابن سعید بھائی تو مکمل طور پر ثقیل گفتگو فرما رہے ہیں مانو بہنا۔ :) میں نے سوچا یہ نہ ہو کہ اپنی لغت سے الفاظ ختم ہو جائیں اور کوئی بڑی لغت دور دور تک پاس نہیں :)
ابن سعید
ابن سعید
دقیق قسم کی تحقیق کرنی ہوگی یہ جاننے کے لیے کہ اس عمیق گہرائی میں رقیق کیسا بھر گیا ورنہ رفیق کو تو توفیق ہوگی نہیں شفیق کو بھی لئیق کے ساتھ ملا لے! :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
نین بھیا آپ فکر نہ کریں مجھے تو اتنی مشکل اردو آتی ہے۔
Top