اردو محفل فورم

فلک شیر
فلک شیر
شکر کریں.....محض منفی 41 نہیں........ابھی ٹیلیویژن پہ روس میں کسی مقام کا یہ درجہ حرارت دیکھ رہا تھا....وہاں کے ایک شہری نے اپنے فلیٹ سے کھولتا ہوا پانی باہر پھینکا.....نیچے پہنچنے تک وہ برف بن چکا تھا..:)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
صرف ہم پر رعب ڈال رہے ہیں قیصرانی بھائی آپ۔۔۔ ہمارے بھی 14 ہی ہے۔ کیا ہوا جو منفی نہیں۔ کیوں کہ ہم لوگ بھی منفی نہیں۔ ہا ہا ہا ہا
التباس بھائی آپ بھی بچا کریں۔ نئے ماڈل کے ٹی-وی کے اشتہار دیکھو۔ پانی باہر بھی آجاتا ہے۔ :ڈی
قیصرانی
قیصرانی
شکریہ التباس یہ میں نے بھی دیکھی تھی وڈیو۔ ویسے پچھلی سردیوں میں یہاں فن لینڈ میں کم سے کم درجہ ٹھنڈک منفی 43 سے کچھ اوپر نیچے تھا
نیرنگ خیال دراصل وہ بندے دیکھ کر درجہ حرارت بناتے ہیں۔ بندہ مثبت ہو تو منفی درجہ حرارت۔ اوسط مناسب رہتی ہے۔ باقی سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہم تو سمجھتے رہے یہ اللہ کے کام ہیں۔۔۔ ہا ہا ہا
قیصرانی
قیصرانی
اب اگر اللہ پر ہی سب کچھ چھوڑنا ہے تو پھر اسے بھی اللہ کا امر سمجھ کر سر دھنیں :)
قیصرانی
قیصرانی
نیرنگ خیال بھائی۔ نئے تھری ڈی ٹی وی کو چھوڑیں۔ Scary Movie 3 دیکھیں تو اس میں تو وہ چڑیل بھی باقاعدہ باہر نکل آتی ہے عام سے ڈبہ ٹی وی سے
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہا ہا ہا ہمیں آپکا مثبت پن راس نہیں۔۔۔ :ڈی
سکیری مووی کا پہلا حصہ بہت کمال تھا۔ خاص کر۔۔۔۔ آہو۔۔۔۔ ہا ہا ہا
قیصرانی
قیصرانی
خاص کر اور آہو کے بغیر بھی مووی بہت مزے کی ہے۔ ویسے سکیئری مووی کے تینوں ہی حصے لاجواب ہیں۔ تیسری مووی والی ایکٹرس کی ایک اور شاہکار مووی ہے جس کا نام ہے دی ہاؤس بنی۔
اچھا آپ نے وہ مووی بھی دیکھی، ان ٹائم؟ اچھی ہے۔ دیکھیئے گا
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ان ٹائم تو وہ مستقبل والی فلم نہیں؟
دی ہاؤس بنی میں نے نہیں دیکھ رکھی۔ یہ اچھی ہے کیا؟
قیصرانی
قیصرانی
جی، اگر آپ کو سکیئری مووی جیسی فلمیں پسند ہیں تو اس میں بھی اسی طرح کی مزاح ہے :)

جی وہی مستقبل 2164 والی کا اسی طرح کی کوئی تاریخ جس میں کرنسی کی جگہ وقت لے لیتا ہے
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہاں یہ مووی میں نے دیکھی ہوئی ہے۔ اک اوسط سی فلم ہے۔ دوسری مزاحیہ والی نہیں۔ ڈکٹیٹر دیکھ لی آپ نے۔ :پی
قیصرانی
قیصرانی
نہیں، میں نے ویسے کئی ڈکٹیٹر دیکھے ہوئے ہیں۔ اس والے کے بارے بتائیے گا؟ ویسے وہ تو نہیں جس میں انگریز ڈاکٹر ہوتا ہے جو کسی افریقی ڈکٹیٹر کا دستِ راست بن جاتا ہے؟
Top