دسمبر تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے ۔ ۔۔۔۔ نہیں پاسکتے ہیں ۔

فخرنوید

محفلین
دسمبر تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے ۔وزیر واپڈا راجہ پرویز ۔۔۔۔ نہیں پاسکتے ہیں ۔ وزیر افرادی قوت خورشید شاہ​
شام 6:00 بجے کی خبر:
up54.gif


شام 7:35 پر کی خبر:

up61.gif
 

راشد احمد

محفلین
یہ خبر تو میں ابھی ابھی شئیرکر چکاہوں۔ خیر میں منتظمین کو کہہ کر اپنا دھاگہ حذف کرادیتا ہوں۔
 

راشد احمد

محفلین
دونوں‌ہی جھوٹ بول رہے ہیں۔

ایسا نہیں‌لگتا کہ راجہ پوویز اشرف واپڈا کا لائن مین ہے
اور خورشید شاہ ایس ڈی او ہے :grin:
 

زینب

محفلین
پر کون سے سال کے دسمبر تک۔۔۔یہ وت اس نے جنوری کا بھی کہا تھا پھر مارچ کا کہا پر ساتھ میں پاگل سال بتانا بھول گیا کہ کس سال تک بجلی ان کے قابو آجائے گی ہاہاہاہا
 

عثمان رضا

محفلین
یہ اچھا ہوا دو الگ بندوں نے تضاد بیان دیا ۔۔۔ ورنہ ایک ہی بندے سے تضاد بیان یا تضاد عمل کی غلطی سرزد ہوہی جاتی ہے
 

فخرنوید

محفلین
جیسا کہ ایک دفعہ سی این جی کی قیمت شاید 3 روپے بڑھائی جانی تھی اور وزیر موصوف نے پریس کانفرس میں کہہ دیا شاید تیرہ روپے بڑھائی ہے۔ تو مسئلہ بن گیا تھا۔
میرے خیال سے وزیر موصوف کو شاید 13 فی صد رشوت ملنی تھی جو ان کے زبان پر آگئی تھی۔
 

طالوت

محفلین
اور ڈیم بننے نہیں دیں گے ۔ کہ کہیں نوشہرہ ڈوب جائے گا تو کہیں کھیت سوکھ جائے گا ۔
مروں اندھیروں میں کچھ عرصے بعد بھوکے مرنا پھر پیاسے ، اور پھر کوسنا حکومتوں کو ۔
وسلام
 

بلال

محفلین
بھائی لوگو! پتہ نہیں‌کب لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے گا۔ جب سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تقریبا اتنی دیر میں ہی منگلہ ڈیم بنا تھا یعنی پانچ سال میں (1962تا 1967)۔ ویسے لوڈ شیڈنگ جلد ختم ہو سکتی ہے لیکن یہ اس حکومت کے آخری دنوں میں ہی صحیح طور پر ختم ہو گی آخر سیاست بھی تو کرنی ہے۔۔۔ ایک دوست آئل اینڈ گیس میں کام کرتے ہیں وہ بتا رہے تھے 500 میگا واٹ کا ایک پلانٹ جو گیس سے چلے گا تیار ہو چکا ہے بس جلد چلے گا اگر حکومت نے چاہا تو۔۔۔۔ ویسے اس حکومت نے کلر کہار میں کافی تجربات کئے ہیں اور آخر کار ہوائی چکیوں سے 40 میگا واٹ بجلی بنا ہی لی ہے۔۔۔
 

arifkarim

معطل
یہ خبریں میڈیا میں کیوں نہیں‌آتیں بلال بھائی؟ کیا میڈیا والوں کو سائنس سے دلچسپی نہیں ہے؟
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
میرا خیال ہے مشرفی دور کے بعد ابھی تک کوئی نئی انڈسٹری تو لگی نہیں اور لوڈ شیڈنگ بھی اسے کے دور سے جاری ہے لیکن یہ ضرور ہوگیا ہے کہ دریاؤں پر ہندوؤں نے بند بنا لیے ہیں اگر انڈسٹری میں اضافہ ہوتا تو نہ جانے کیا قیامت آتی ملک کے بہت سے تاجر ملک چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں صنعتین قائم کرچکے ہیں۔
 

بلال

محفلین
یہ خبریں میڈیا میں کیوں نہیں‌آتیں بلال بھائی؟ کیا میڈیا والوں کو سائنس سے دلچسپی نہیں ہے؟

یہ مجھے پتہ نہیں کہ میڈیا میں کیوں نہیں آتیں۔ لیکن اگر آپ لوگوں کو ثبوت چاہئے تو میں دوست سے رابطہ کرتا ہوں اور جتنی معلومات اس کے پاس ہیں وہ یہاں اسی دھاگے میں دے دوں گا۔ باقی میڈیا کو سائنس میں اور عوام میں کتنی دلچسپی ہے اس کی مثال ہم عوام سب کے سامنے ہیں۔
 

بلال

محفلین
السلام علیکم
میرا خیال ہے مشرفی دور کے بعد ابھی تک کوئی نئی انڈسٹری تو لگی نہیں اور لوڈ شیڈنگ بھی اسے کے دور سے جاری ہے لیکن یہ ضرور ہوگیا ہے کہ دریاؤں پر ہندوؤں نے بند بنا لیے ہیں اگر انڈسٹری میں اضافہ ہوتا تو نہ جانے کیا قیامت آتی ملک کے بہت سے تاجر ملک چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں صنعتین قائم کرچکے ہیں۔

میں مشرف کا حامی تو نہیں لیکن اگر آپ اب تک شروع ہونے والے بجلی کے پروجیکٹ پر غور کریں تو وہ کسی نہ کسی حوالے سے مشرف سے ہی جا ملیں گے۔
 

بلال

محفلین
باقی دوستوں میں کسی بحث کے لئے یہاں نہیں آیا جو معلومات تھوڑی بہت میرے پاس تھی بس وہ شیئر کی ہے۔ اب تو ڈر آتا ہے کسی دھاگے میں کچھ لکھنے سے۔
 
Top