السلام علیکم
محفل رخصت ہو رہی ہے یا یوں کہہ لیجیے کہ ہم ہی یہاں سے رخصت ہو رہے ہیں۔
لیکن محفل سے منسلک ایک یادوں کا خزانہ ہے جو آنکھوں سے اوجھل نہیں ہوتا اور اکثر یہ یادیں کبھی ہنساتی اور کبھی آنکھوں میں نمی کا سبب بن جاتی ہیں
یہاں اتنا وقت گزارا ہے کہ اب یقین نہیں آتا کہ وہ فرصت کے لمحات کہاں سے آتے تھے ۔۔ کتنے پیارے پیارے لوگ ہیں یہاں ۔ کتنی پیاری پیاری باتوں کی بازگشت سنائی دیتی ہے یہاں ۔
کتنے لوگ بچھڑ گئے ہم سے یہاں جو آج بھی شدت سے یاد آتے ہیں ۔
محفل میری استاد ، میری دوست ہے ۔ میں نے یہاں سے ہمیشہ اپنا دامن بھرا جس کے لیے ہمیشہ محفلین کی شکر گزار رہوں گی ۔
میری کسی بات سے ، کسی رویے سے انجانے میں آپ میں سے کسی کو بھی کوئی رنج پہنچا ہو تو اس کے لیے تہہ دل سے معافی کی طلبگار ہوں۔