(ن) لیگ نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم سے مدد مانگ لی

جاسم محمد

محفلین
(ن) لیگ نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم سے مدد مانگ لی
شیئر ٹویٹ
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2127923-pmln-1610198599-786-640x480.jpg

مسلم لیگ ن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو انتخابی اتحاد میں بدلنے کی تجویز پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں لانے کا فیصلہ(فوٹو، اسکرین گریب)


لاہور: مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے اراکین پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گےاور امید ہے کہ پی ڈی ایم ان ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، ڈسکہ اور وزیر آباد کے ہمارے اراکین پنجاب اسمبلی اور نوشہرہ کے کے پی اسمبلی کے انتخابات میں ہم حصہ لیں گے۔ (ن) لیگ سندھ میں ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ امید ہے کہ پی ڈی ایم ان ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور حکومتی امیدوار کو شکست دیں گے۔ پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار لاکر حکومت کے خلاف ضمنی انتخابات کو ریفرنڈم ثابت کرے گی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ آپ میں کوئی ہمدردی نہیں تھی، کیا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بلیک میل ہو کر مظلوم مسلمانوں کے پاس گئی تھیں، وزیراعظم عمران نیازی کی جانب سے ہزارہ والوں کے پاس نہ جانے کی مذمت کرتا ہوں، اب وہ کوئٹہ گئے بھی تو کیا گئے، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، پی ڈی ایم والوں نے وہاں جا کر انہیں احساس دلایا کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ ہیں، حکومت نے اسے ایک مسلک کا واقعہ بنا دیا حالاں کہ یہ ایک انسانی مسئلہ تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کے لواحقین کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی، سانحہ ماڈل ٹاون کا تعلق لندن پلان سے تھا جو آپریشن ضرب العضب کی وجہ سے ناکام ہو چکا تھا۔ ڈھائی سالوں سے ہماری حکومت نہیں، لانگ مارچ اور سانحہ ماڈل ٹاون کا آپس میں گہرا رابطہ ہے، عمران خان کی سازش لندن پلان فارن فنڈنگ سے ہوئی تھی۔ یہ بھارتی اور اسرائیلی فارن فنڈنگ ملک میں بدامنی اور سیاسی بحران پیدا کرتی رہی ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی 6 سالوں سے فارن فنڈنگ کے این آر او پر بیٹھی ہے، وہ ہمیں کیا این آر او دے گا جو خود این آر او پر بیٹھا ہے۔

مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے 100 فیصد اراکین نے اپنے اپنے استعفے اپنی قیادتوں کو جمع کروا دئیے ہیں، ہم سینٹ میں میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑیں گے تاکہ حکومت اکثریت لے کر آئین کا حلیہ نہ بگاڑ دے، اگر عمران خان 5 سال پورے کر گئے تو ملک کا ایسا حال ہو گا کہ کوئی وزیراعظم بننے کے لیے تیار نہیں ہو گا، 2021 کو انتخابات کا سال بنانا ناگزیر ہے۔

پی ڈی ایم کو انتخابی اتحاد میں بدلنے کی تجویز

پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کو باقاعدہ انتخابی اتحاد میں بدلنے کی تجویز دیتے ہوئے آئندہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا۔مریم نواز اور احسن اقبال کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں اور حکومت عملی پر غور کیا گیا۔ پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو انتخابی اتحاد میں بدلنے کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کو باقاعدہ انتخابی اتحاد میں بدلنے کی تجویز دیتے ہوئے آئندہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا۔مریم نواز اور احسن اقبال کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے ناموں اور حکومت عملی پر غور کیا گیا۔ پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو انتخابی اتحاد میں بدلنے کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقابلہ تو اب ہوگا۔ 11 جمہوری انقلابی اپوزیشن جماعتیں ایک طرف اور اکیلا سلیکٹڈ عمران خان دوسری طرف :)
 
Top