گوگل نے مودی کو دنیا کا احمق ترین وزیراعظم قراردیدیا

گوگل نے مودی کو دنیا کا احمق ترین وزیراعظم قراردیدیا
23 جولائی 2015 (12:32)
  • news-1437636157-7329_large.jpg
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سرچ انجن گوگل نے ایک مرتبہ پھر بھارتی سرکارکی دکھتی رگ کو چھیڑدیا اور مجرموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد اب احمق ترین سربراہان مملکت کی فہرست میں ڈال دیا۔
اگر گوگل پر ’سب سے زیادہ احمق بھارتی وزیراعظم‘ لکھ کر سرچ کریں توان میں نریندرامودی سرفہرست ہیں اور اگر ’دنیا میں احمق ترین وزیراعظم ‘ لکھیں تو بھی مودی کی تصویر کا دیدار ہوتاہے ۔ یادرہے کہ رواں سال کے آغاز میں ہی گوگل نے مودی کے دنیا کے دس بڑے مجرموں کی فہرست میں شامل کرلیاتھا جس پر بھارتی سرکار کے احتجاج کے بعد معافی مانگ لی گئی ۔

news-1437636157-1308.jpg

دنیا کے احمق وزرائے اعظم میں مودی کے علاوہ آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ ، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ، کینیڈین وزیراعظم سٹیفن ہارپراورترکی کے موجودہ صدرطیب اردوان کی تصاویربھی شامل ہیں ۔
 

تجمل حسین

محفلین
کوئی بات نہیں گوگل دوبارہ معذرت کرلے گا۔
ویسے یہ بہت اچھی بات ہے پہلے اچھی طرح بدنام کرکے بعد میں معذرت کرلو۔ بلکہ صرف سوری کہہ دو۔:)
 

تجمل حسین

محفلین
اس موقع پر ایک شعر یاد آرہا ہے۔ شاعر سے معذرت کے ساتھ۔:)

یہ بازی گوگل کی بازی ہے، یہ بازی تم ہی ہارو گے
ہر سرچ سے مودی نکلے گا، تم کس کس سے منہ چھپاؤ گے۔ :LOL:

تھوڑا سا بے ربط ہے سوری :p
 
اس موقع پر ایک شعر یاد آرہا ہے۔ شاعر سے معذرت کے ساتھ۔:)

یہ بازی گوگل کی بازی ہے، یہ بازی تم ہی ہارو گے
ہر سرچ سے مودی نکلے گا، تم کس کس سے منہ چھپاؤ گے۔ :LOL:

تھوڑا سا بے ربط ہے سوری :p
مودی کا جواب:
بدنام جو ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا؟
 
دنیا کے احمق وزرائے اعظم میں مودی کے علاوہ آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ ، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ، کینیڈین وزیراعظم سٹیفن ہارپراورترکی کے موجودہ صدرطیب اردوان کی تصاویربھی شامل ہیں ۔
فیس بک کے پاکستانی وزیراعظم کے بارے میں کیا کہتا ہے گوگل ؟ :battingeyelashes:
 

محب اردو

محفلین
اس موقع پر ایک شعر یاد آرہا ہے۔ شاعر سے معذرت کے ساتھ۔:)

یہ بازی گوگل کی بازی ہے، یہ بازی تم ہی ہارو گے
ہر سرچ سے مودی نکلے گا، تم کس کس سے منہ چھپاؤ گے۔ :LOL:

تھوڑا سا بے ربط ہے سوری :p
ہر سرچ سے مودی نکلے گا ، تم کہاں کہاں ڈیلیٹ مارو گے ۔
 
Top