دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ کس ملک کے حکمران کی ہے؟

لندن (نیوز ڈیسک) کسی بھی ملک میں صدر یا وزیراعظم کا عہدہ اعلیٰ ترین شمار کیا جاتا ہے اور یہ سوال یقیناً دلچسپ ہے کہ انہیں ان کے کام کے بدلے کتنا معاوضہ ملتا ہے اور خصوصاً یہ کہ سب سے زیادہ معاوضہ کس ملک کے سربراہ کو ملتا ہے۔

عالمی سربراہان مملکت کی سالانہ تنخواہوں کے بارے میں جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس فہرست میں سب سے اوپر سنگا پور کے وزیراعظم لی شین لونگ ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 11,36,515 برطانوی پاؤنڈ (ماہانہ تقریباً ایک کروڑ 44 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ ان کے بعد امریکی صدر باراک اوباما کا نمبر ہے جو سالانہ 276522 برطانوی پاؤنڈ (ماہانہ تقریباً 35لاکھ پاکستانی روپے) کے برابر تنخواہ پاتے ہیں۔ کینیڈا کے سٹیفن ہارپرتیسرے نمبر پر، جرمنی کی اینگلا مرکل چوتھے اور جنوبی افریقہ کے جیکب زوما پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈن کیمرون 143669 برطانوی پاؤنڈ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سالانہ 20264 برطانوی پاؤنڈ کے برابر (ماہانہ تقریباً اڑھائی لاکھ پاکستانی روپے) تنخواہ پاتے ہیں۔

ان تمام رہنماؤں کے برعکس پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی سالانہ تنخواہ صفر ہے کیونکہ وہ اپنے فرائض بغیر کسی معاوضے کے سرانجام دے رہے ہیں
 
ویسے جناب نواز شریف صاحب کو تنخواہ کی ضرورت ہے ؟
میں ذرا باقی صدور اور وزرااعظم کے کاروبار کے متعلق جاننے کی کوشش کرتا ہوں۔
مودی صاحب تو شاید 'چائے والا' تھے
 

حسینی

محفلین
ان تمام رہنماؤں کے برعکس پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی سالانہ تنخواہ صفر ہے کیونکہ وہ اپنے فرائض بغیر کسی معاوضے کے سرانجام دے رہے ہیں

پاکستان کے حکمران غیر جائز طریقوں سے اتنا کماتے ہیں۔۔ کہ تنخواہ کی ضرورت نہیں رہتی۔
عوام کی نظر میں نیک بھی بن گئے۔۔ اور اپنا الو بھی سیدھا کر لیا۔
اس سے بہتر ہے باقی ملکوں کی طرح وزیر اعظم مناسب تنخواہ لیں۔۔۔ اور پھر ذاتی کاروبار اور کرپشن پر توجہ دینے کی بجائے۔۔ خلوص کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت میں لگ جائے۔۔۔
 
یہ سنگا پور والے تو بہت عجیب لوگ ہیں۔ 1959 سے لیکر 2015 (56 سال) تک صرف 3 وزیر اعظم۔۔۔ کون لوگ او تُسی
ان کا موجودہ وزیر اعظم ۔۔۔سنگاپور کے پہلے وزیر اعظم کا بیٹا ہے (موروثی سیاست) اور سابقہ فوجی آفیسر ہے۔
 
یہ سنگا پور والے تو بہت عجیب لوگ ہیں۔ 1959 سے لیکر 2015 (56 سال) تک صرف 3 وزیر اعظم۔۔۔ کون لوگ او تُسی
ان کا موجودہ وزیر اعظم ۔۔۔سنگاپور کے پہلے وزیر اعظم کا بیٹا ہے (موروثی سیاست) اور سابقہ فوجی آفیسر ہے۔
سنگاپور کے پہلے وزیراعظم کو ہی سنگاپور کا عاملی سطح پر موجودہ مقام پر لانے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے اور اسی نے کئی دہائیوں تک حکومت بھی کی :)
 

تجمل حسین

محفلین
اس سے بہتر ہے باقی ملکوں کی طرح وزیر اعظم مناسب تنخواہ لیں۔۔۔

سنگا پور کے وزیراعظم لی شین لونگ ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 11,36,515 برطانوی پاؤنڈ (ماہانہ تقریباً ایک کروڑ 44 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما کا نمبر ہے جو سالانہ 276522 برطانوی پاؤنڈ (ماہانہ تقریباً 35لاکھ پاکستانی روپے) کے برابر تنخواہ پاتے ہیں۔

واہ صاحب کیا کہنے مناسب تنخواہ کے۔۔۔۔
ہم ایسے ہی بھلے۔
 
Top