کسی ستم ظریف کا جملہ یاد آ گیا کہ آج کل اردو کی ادبی دنیا میں ان شاعروں کے بھی جشن منائے جاتے ہیں جو جشن کو "جَشَن" کہتے ہیں۔ یہی حشر آپ نے اس نظم کا پہلے جملے ہی میں اسے "نَظَم" کہہ کر کیا ہے۔
یوں تو جس مجسٹریٹ نے یہ جو حرکت کی تھی اس کی پاداش میں اس کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں (جنگ کی خبر کے مطابق) لیکن حکومت کے ماتھے پر جو کلنک کا ٹیکہ یاروں نے لگانا تھا وہ تو خوب لگ گیا۔
لیکن سب سے بہترین تو یہ ہے کہ جو کوئی بیچارہ بھول چوک سے کوئی نیکی کا کام کر ہی لیتا ہے (جس کی خبر دوسرے...
اس درخواست کے بارے میں ایک شاعر فرما گئے ہیں:
جو ڈوبنا ہے تو اتنے سکون سے ڈوبو
کہ آس پاس کی لہروں کو بھی پتا نہ لگے
یہ کیا کہ ڈھول ڈھمکے اور بینڈ باجے کے ساتھ نعرے مارتے چلو کہ میں ڈبن چلیا جے، مینوں کوئی نہ پھڑے!
چھوڑیں چوہدری بھائی آپ بھی کن چپڑ قناتیوں سے بحث کر رہے ہیں، یہ وہ پٹواری ہیں جو مزارِ اقائد پر جا جا کر اور ان کے حواری جا بے جا مادرِ ملت کا نام اچھالتے ہیں جب کہ یہ جاہل اتنا بھی نہیں جانتے کہ آج کی ساری پیپلز پارٹی اور ساری نون لیگ اس وقت اس فیلڈ مارشل کے ساتھ تھی اور مادرِ ملت کے خلاف...
بھٹو کے جسم کو پھانسی دے دی گئی تو وہ مر گیا لیکن بھٹو کا نظریہ زندہ ہے۔ نہ صرف ایک پارٹی اس کے نام پر اس کا نظریہ زندہ رکھے ہوئے ہے بلکہ اس کا نواسہ بھی موجود ہے اور اس کے چاہنے والے بھی۔
دوسری طرف جس نے بھٹو کو پھانسی دی، اس کا کیا حال ہے؟ اس کے صلبی بیٹے تو خیر کسی شمار قطار میں نہیں لیکن اس...
یہ آپ کی تعلیم ہے؟ یہ آپ کی تربیت ہے؟ یہ خاتون خود پبلک لائف میں نہیں بلکہ اس کا شوہر ہے۔ فرض کریں یہ بھی خود بھی پبلک لائف گزار رہی ہوں تب بھی آپ کن اخلاقیات کی بنا پر ایسا کہہ سکتے ہیں؟ کیا کسی بھی سیاسی مخالف کی ماں بہن، بہو بیٹی، بیوی کو ایسے ناموں سے پکارا جا سکتا ہے؟ مثال کے طور پر کسی کو...
ان پٹواریوں کو ویسا "تحصیل دار" عرف وزیرِ اعظم چاہیئے کہ وہ کوئی فیصلہ کرے تو اس کے فرشتوں تک کو علم نہ ہو سکے جیسا کہ بھگوڑا مفرور مجرم۔ جب کہ دوسرا کوئی اگر کابینہ سے مشورہ کر لےاور ان کا مشورہ مان بھی لے تو قہقہے "ڈائریا" کی طرح نکل نکل جاتے ہیں، افسوس ان نام نہاد پڑھے لکھے پٹواریوں پر!
آپ جس طرح کی تشریح کررہے ہیں وہ محبوب کو "بے لباس" کر کے نہیں بلکہ اس کے "بے حجاب" ہونے سے ہوتی ہے۔ فرق سمجھیے۔
مزید یہ کہ آپ "زاویوں" کو بہت ہلکا لے گئے ہیں، شاعر نے اپنے محبوب کو بے لباس کروایا ہی انہی زاویوں کو دکھانے کے لیے ہے جن سے آئینے کے اپنے زوایے بھی جل کر رہ گئے ہیں!