Recent content by کاشفی

  1. کاشفی

    سلام اسے کہ اگر بادشا کہیں اس کو - مرزا غالب رحمتہ اللہ علیہ

    سلام اسے کہ اگر بادشا کہیں اس کو (مرزا غالب رحمتہ اللہ علیہ) سلام اسے کہ اگر بادشا کہیں اس کو تو پھر کہیں کہ کچھ اس سے سوا کہیں اس کو نہ بادشاہ نہ سلطاں یہ کیا ستایش ہے کہو کہ خامس آل عبا کہیں اس کو خدا کی راہ میں شاہی و خسروی کیسی کہو کہ رہبر راہ خدا کہیں اس کو خدا کا بندہ خداوندگار بندوں...
  2. کاشفی

    حسین سچا حسین اعلیٰ حسین اشرف حسین برتر - جبار واصف

    سلام (جبار واصف) حسین سچا حسین اعلیٰ حسین اشرف حسین برتر یزید جھوٹا یزید اسفل یزید ارذل یزید کمتر حسین مسلم حسین مومن حسین عالم حسین عادل یزید مرتد یزید ملحد یزید جاہل یزید قاتل حسین صادق حسین ابیض حسین مصلح حسین صابر یزید کاذب یزید اسود یزید مفسد یزید جابر حسین مثبت حسین کامل حسین داخل حسین...
  3. کاشفی

    مرے حسین سے جو بد گمان ہو جائے - جبار واصف

    سلام ( جبار واصف) مرے حسین سے جو بد گمان ہو جائے مری دعا ہے کہ وہ بے نشان ہو جائے کروں گا پھر علی اکبر پہ گفتگو تجھ سے خدا کرے ترا بیٹا جوان ہو جائے منافقوں کی تسلی بہت ضروری ہے غدیر خم کا ذرا پھر بیان ہو جائے علی کے روپ میں ہوتا ہے یا علی پیدا کوئی مکان اگر لا مکان ہو جائے خدا سلاتا ہے...
  4. کاشفی

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    السلام علیکم۔ سب خیریت ، کیا کھیلنا ہے اِدھر؟
  5. کاشفی

    لڑتا ہوں بھنور سے ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں - اقبال اسلم

    غزل (اقبال اسلم) لڑتا ہوں بھنور سے ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں ساگر میں سما جاؤں وہ قطرہ تو نہیں ہوں میں اپنی طرح ہوں ترے جیسا تو نہیں ہوں بازار میں بکتا ہوا سودا تو نہیں ہوں عکاس ہے آئینہ ابھی میری انا کا ٹوٹا ہوں مگر ٹوٹ کے بکھرا تو نہیں ہوں پھر سے اسی میدان میں آؤں گا پلٹ کر کچھ پیچھے سرک آیا...
  6. کاشفی

    سانس چلتی ہے جان باقی ہے - اقبال اسلم

    غزل (اقبال اسلم) سانس چلتی ہے جان باقی ہے عشق کا امتحان باقی ہے پر شکستہ نہ جانئے صاحب حوصلوں کی اڑان باقی ہے آخری تیر بھی ہے ترکش میں ہاتھ میں بھی کمان باقی ہے پاؤں کے نیچے ہے زمیں اب تک سر پہ بھی آسمان باقی ہے آندھیاں ہو گئی ہیں پھر ناکام بستیوں میں مکان باقی ہے
  7. کاشفی

    جون ایلیا آخری بار آہ کر لی ہے - جون ایلیا رحمتہ اللہ علیہ

    غزل (جون ایلیا رحمتہ اللہ علیہ) آخری بار آہ کر لی ہے میں نے خود سے نباہ کر لی ہے اپنے سر اک بلا تو لینی تھی میں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے دن بھلا کس طرح گزارو گے وصل کی شب بھی اب گزر لی ہے جاں نثاروں پہ وار کیا کرنا میں نے بس ہاتھ میں سپر لی ہے جو بھی مانگو ادھار دوں گا میں اس گلی میں دکان کر...
  8. کاشفی

    خواب

    تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو جو ملے خواب میں وہ دولت ہو میں تمہارے ہی دم سے زندہ ہوں مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو تم ہو خوشبو کے خواب کی خوشبو اور اتنی ہی بے مروت ہو تم ہو پہلو میں پر قرار نہیں یعنی ایسا ہے جیسے فرقت ہو تم ہو انگڑائی رنگ و نکہت کی کیسے انگڑائی سے شکایت ہو کس طرح چھوڑ دوں تمہیں...
  9. کاشفی

    چلو فرار خودی کا کوئی صلہ تو ملا - ابھنندن پانڈے

    غزل (ابھنندن پانڈے) چلو فرار خودی کا کوئی صلہ تو ملا ہمیں ملے نہیں اس کو ہمیں خدا تو ملا نشاط قریۂ جاں سے جدا ہوئی خوشبو سفر کچھ ایسا ہے اب کے کوئی ملا تو ملا ہمارے بعد روایت چلی محبت کی نظام عالم ہستی کو فلسفہ تو ملا جو چھوڑ آئے تھے تسکین دل کے واسطے ہم تمہیں اے جان تمنا وہ نقش پا تو ملا...
  10. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فقط امید ہے بخشش کی تیری رحمت سے وگرنہ عفو کے قابل مرے گناہ نہیں (آباد لکھنوی)
  11. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیر سے آ رہی ہے یاد تری کیا تجھے یاد آ رہا ہوں میں (سکندر علی وجد)
  12. کاشفی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نام ہونٹوں پہ ترا آئے تو راحت سی ملے تو تسلی ہے دلاسہ ہے دعا ہے کیا ہے (نقش لائل پوری)
  13. کاشفی

    جئے الطاف حُسین

    جئے الطاف حُسین
  14. کاشفی

    جئے الطاف حُسین

    جئے الطاف حُسین
Top