ان مسلح تنظیموں کی جانب سےبھی کئی بار کہا گیا ہے کہ ہم بے گناہ شخص کے قتل کو گناہ عظیم سمجھتے ہیں لیکن ہم یہ جو بھی کررہے ہیں بلوچستان میں بلوچوں پر ہونیوالے مظالم کے رد عمل میں کررہے ہیں
عمران خان کے جلسے میںتقریبا آٹھ سے دس ہزار افراد شریک تھے جن میں شریک بلوچوں کی تعد تین فیصد سےبھی کم تھی جلسے میں اکثریت پشتون نوجوانوں کی تھی یہ بات قابل تحسین تھی کہ کوئٹہ میں گزشتہ ایک دہائی سے کوئی بھی قومی جماعت اتنے بڑے جلسے کا انعقاد نہ کرسکی تھی ۔ خوف کی فضا کےباوجو د لوگ عمران خان کی...