Recent content by منصور

  1. م

    وہ میری آرزو ، وہ میری جستجو ۔۔۔۔۔ از منصور

    وہ میری آرزو ، وہ میری جستجو جسے ڈھونڈا میں نے کو بہ کو جسے کھوجا میں نے نوع بہ نوع وہ میرا ہم سہو ، وہ میرا ہم عفو وہ مجھ سے جدا میرا ایک عضو مگر ! مجھے ہم سبو کی تلاش ہے اسے مے کدہ کی تھی جستجو
  2. م

    کون ہے پیچھے چلمن کے

    آپ ٹھیک کہ رہے ہیں ، سرکانا زیادہ مناسب ہے۔ شکریہ
  3. م

    کچھ اس کی زلف کھلی ' کچھ میرے ارمان کھلے

    کچھ اس کی زلف کھلی کچھ مرے ارمان کھلے (ایک کاوش بغرض اصلاح) ایک کاوش بغرض اصلاح پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں اساتذہ سے توجہ کی درخواست ہے۔ کچھ اس کی زلف کھلی ' کچھ میرے ارمان کھلے جو اس کی آنکھ اٹھی ' مستی کے سامان کھلے ابھی کمسن ہے ' واقف آدابِ عشق نہیں سب کے سامنے مجھ سے وہ نادان کھلے...
  4. م

    کون ہے پیچھے چلمن کے

    فیروز سنز کی لغت کے مطابق"'چلمن ایک ایسا پردہ نما چیز ہے جو نرسل،سرکنڈے یا بانس کے ٹکڑوں سے بنی ہو اور روشنی روکنے کے لیے لٹکای جاے" لہذا میرا خیال ہے کہ اس قسم کی شے کو جب کوی ہلاے گا تو یہاں بجانے یا کھٹکھٹانے کے بجاے کھڑکھڑانے کا لفظ زیادہ موزوں ہے آپ کا مشکور ہوں کہ اس بہانےکافی عرصے...
  5. م

    کچھ اس کی زلف کھلی ' کچھ میرے ارمان کھلے

    سب سے پہلے میں آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے اس کوشش کو اپنی توجہ کے قابل سمجھا،دوسری بات یہ کہ میں اصلاح سخن کے دھاگے اور یہاں کی روایات سے تقریبا ناواقف ہوں ۔ مناسب یہی ہے کہ ہم جیسے "بے استادے" اور "غیر مقلد" پہلے اپنی کاوش، اصلاح سخن کے تطہیری عمل سے گذاراریں، ایک بار پھر شکریہ
  6. م

    کون ہے پیچھے چلمن کے

    کون ہے پیچھے چلمن کے؟ کون یہ بوجھے بھید ، پہیلی رات کی رانی ، گلاب ، چنبیلی یا پاس پڑوس کی کوئ سھیلی اپنی سکھی کو ڈرانے آے دھیرے سے چلمن کھڑکاے کون ہے پیچھے چلمن کے؟ میں جانوں ہوں کون ہے پیچھے چلمن کے نہ کوی بھید ' نہ پہیلی بس اپنے ساجن کی سہیلی عمر سنہری ' بال سنہری ہونٹوں پہ...
  7. م

    تم میری ہو

    کیوں تیری آنکھوں میں کوئ خواب لہرایا جیسے اندھیرے میں کہیں دور کوئ جگنو چمکے کیوں تو نے اوڑھنی کو دانتوں میں دابا کیوں شرمای ، لہرائ ، کیوں بل کھایا کیوں ترے رخسار پر ڈوبتے سورج کی شفق لہرائ کیوں تری آنکھوں میں کسی خواب کی جگہ تعبیر آئ میں نے کچھ بھی نہ کہا تھا ، فقط اس کے ،کہ تم میری ہو...
  8. م

    کچھ اس کی زلف کھلی ' کچھ میرے ارمان کھلے

    کچھ اس کی زلف کھلی ' کچھ میرے ارمان کھلے جو اس کی آنکھ اٹھی ' مستی کے سامان کھلے ابھی کمسن ہے ' واقف آدابِ عشق نہیں سب کے سامنے مجھ سے وہ نادان کھلے کوئ مکیں آے کہ مسافر ' پل دو پل ٹھہرے کوئ تو ہنگامہ دل ہو کہ بند مکان کھلے کبھی جگر تھا جہاں ' اک نشانِ ہجر ہے وہاں یہی ہے جستجو کہ اس...
  9. م

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

    یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا کہ یوں ہو جاے تو جو مل جاے تو تقدیر نگوں ہو جاے (فیض احمد فیض)
  10. م

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    نہ تھا کچھ تو خدا تھا ' نہ ہوتا کچھ تو خدا ہوتا ڈبویا مجھ کو ہونے نے' نہ میں ہوتا تو کیا ہوتا (غالب)
  11. م

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    واے دیوانگی شوق کہ ہر دم مجھ کو آپ آنا ادھر اور آپ ہی حیراں ہونا
  12. م

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یہ مسائل تصوف یہ تیرا بیان غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوارہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(غالب)
  13. م

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا کہ یوں ہو جاے تو جو مل جاے تو تقدیر نگوں ہو جاے (فیض احمد فیض)
  14. م

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    راہِ عشق میں یہ مقامات بھی آے اکثر خضر کو پوچھتے پایا ہے مجنوں کا پتہ (منصور) (چونکہ تقریباً 20 گھنٹے میں کوی جواب موصول نہیں ہوا ' لہٰزا اگلا شعر بھی میں نے خود ہی لکھ دیا ہے ' اگر قواعد کے خلاف ہے تو پیشگی معذرت)
  15. م

    میں شاعر تو نہیں ہوں ۔۔۔ نئے شعراء کی بیٹھک

    کون ہے پیچھے چلمن کے؟ کون یہ بوجھے بھید ' پہیلی رات کی رانی ' گلاب' چنبیلی یا باس پڑوس کی کوی سھیلی اپنی سکھی کو ڈرانے آے دھیرے سے چلمن کھڑکاے کون ہے پیچھے چلمن کے؟ میں جانوں ہوں کون ہے پیچھے چلمن کے نہ کوی بھید ' نہ پہیلی بس اپنے ساجن کی سہیلی عمر سنہری ' بال سنہری ہونٹوں پہ...
Top