دیکھنے میں تو بالکل آسان لگتا ہے لیکن اتنا سیدھا طریقہ نہیں ہے۔ سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ چغتائی والوں نے کتابیں پڑھنے کے لیے لاگ ان ضروری قرار دیا ہے۔ یہ لاگ ان کوکیز کی صورت میں ہے جو کہ محفوظ ہوتی ہے اور آپ کسی دوسری ایلیکیشن یا ویب پیچ سے حاصل نہیں کر سکتے۔ اس کے لیے سلینیئم کا استعمال ہو...
تجویز عمدہ ہے۔ اگر مزید لائیبریرین اس کام میں دلچسپی لیں تو کچھ نہ کچھ تو۔ مکمل کر ہی لیں گے۔
شبستان سرور میں نے مکمل پروف ریڈ کر دی تھی۔ اس کے بعد احباب کی مصروفیت آڑے آنے سے دوسری دفعہ پروف ریڈنگ کا کام نامکمل رہ گیا۔ میں نے رمضان سے قبل اس کی دوبارہ پروف ریڈنگ شروع کی تھی اور اس میں لغت...
میں نے اس کتاب کو منشی نول کشور کے نسخے سے ملا کر دیکھا ہے اور ان کے متن میں تبدیلیاں ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ شمس الرحمان فاروقی صاحب نے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ کاپی رائیٹ کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ رہنمائی درکار ہے۔
اگر آپ گوگل ڈاکس پر ایک فائل بنا کر شیئر کر دیں تو میں متن اس میں کاپی کر دوں گا۔
داستان امیر حمزہ کو اکسفورڈ پریس نے نئی کمپوزیشن کے ساتھ چھاپا ہے جسے شمس الرحمان فاروقی صاحب نے ایڈیٹ کیا ہے۔ میں نے اسے ڈاؤنلوڈ کر کے اس کا متن او سی آر سے حاصل کر لیا ہے۔ کیا احباب اس کی یونیکوڈ ای بُک میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں؟ اگر تو اس کام میں دلچسپی ہو تو متن کی پروف ریڈیگ کی جا...
محب علوی بھائی۔ اس کتاب پر کام کافی عرصہ ہوا۔ اس کو شائع کرنے میں اور کیا کام باقی ہے۔ اگر کچھ باقی رہ گیا ہے تو اسے بھی کوشش کر کے مکمل کرتے ہیں تا کہ ہماری کاوش سے قاری مستفیض ہو سکیں۔
عاصم حسنین شاہین میرے خیال میں یہ طریقہ بہتر ہے کہ ہم ایک فہرست بنا لیں ان کتب کی جو کہ وہاں سے حاصل کرنی ہے، اور ایک مرتبہ حاصل کر کے تمام احباب کے لیے شیئر کر دی جائیں۔ ریختہ والا طریقہ کافی مشکل ہے۔
جی یہ امید سے زیادہ آسان ہے۔ ویسے تو اگر آپ تھوڑا سا کمانڈ لائن جانتے ہیں تو فائر فاکس اور کرل کمانڈ سے سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ میں وقت ملنے پر ایپلیکیشن لکھ دوں گا۔