خیر مقدم کا بہت بہت شکریہ. میں ڈیسکورڈ زیادہ واقف نہیں ہوں. اس سے شناسائی حاصل کرنے میں وقت لگے گا. ساتھ میں میں اپنے کمپنی آفس میں بھی ہوں جو ہلکے پھلکے انداز میں ڈیسکورڈ کے انٹرفیس سے شناسی حاصل کرتا ہوں.
جی ۔ میں محفل کے قیام کے سال میں ہی اس کا رکن بن گیا تھا. اس وقت محفل صرف دو تین ماہ ہی پرانی تھی. بہت سی وابستگیاں پیدا ہوئیں. بہت سی چیزیں سیکھیں. پھر میں محفل میں فعال نہ رہا. اور آج محفل کے اختتام میں اپنے آپ کو قصور وار مانتا ہوں. اور نہایت دلگرفتہ ہوں.
ڈیسکورڈ پر محفل کا لنک کیا ہے . میں نے سٹیل گوگل کروم پر انسٹال کر کے باقی تبدیلیاں بتائے گئے طریقے کے مطابق کر لی ہیں. پر ڈیسکورڈ پر محفل کا لنک نہیں مل رہا .
چند اشعار محفل نے نام .
خدا سے حُسن نے اک روز یہ سوال کیا
جہاں میں کیوں نہ مجھے تُو نے لازوال کیا
مِلا جواب کہ تصویر خانہ ہے دنیا
شبِ درازِ عدم کا فسانہ ہے دنیا
ہوئی ہے رنگِ تغیّر سے جب نمود اس کی
وُہی حسیں ہے حقیقت زوال ہے جس کی
کہیں قریب تھا، یہ گُفتگو قمر نے سُنی
فلک پہ عام ہوئی، اخترِ...