آپ کی تمام باتیں درست ہیں، جزاک اللہ خیرا۔ بس ہمارے معیارات جو ہم مقرر کرچکے ہیں، یا دنیا مقرر کرچکی ہے یا پھر اس خطے کا کلچر بن چکے ہیں، ان پر پورا اترنا، یا ان سے اترنا، دونوں ہی کئی قسم کے ابہام اور مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ ہمیں ان سے حتی الامکان بچنا اور متوازن رہنا چاہیے۔ آپ کا...
محمد خرم یاسین
مجھے کل ایک بڑےادارے کی طرف سے ایک انعام دیا گیا۔ اس خبر پر صرف میرے گھر والوں نے خوشی منائی، کسی دوست کی جانب سے نہ کوئی لائیک آیا اور نہ ہی کمنٹ۔ میرے دل میں کچھ اداسی تھی اور کچھ کچھ بے چینی ۔۔۔ لیکن اس بات کی خوشی بھی کہ میرے بچے جن کے چہرے دمک رہے تھے، ایک میرے کاندھے پر چڑھ...
یونیورسٹی سے گھر واپسی کا ارادہ کرکے گیٹ کی جانب بڑھا تو ایک آم پاؤں سے ٹکرایا۔۔۔یہ میرے سر پر موجود گھنے آم کے درخت سے ٹوٹ کر گرا تھا۔ اسے اٹھانے کا ارادہ کیا، مگر پھر خود کو روک لیا۔ معلوم تھا کہ جو پھل قبل از وقت گرتا ہے، اکثر کرم زدہ (کیڑا لگا) ہوتا ہے — اور یہ مشاہدہ برسوں پر محیط تجربے کا...
گوندا کی بیگم سنیتا آہوجا کے ایک انٹرویو (ٹائمز انڈیا) نے چونکا دیا۔۔۔یقین کیجیے، میں کئی باتوں پر حیران ہوا۔۔۔اس بات پر ازسرِ نو غور کیا کہ آخر یہ زندگی، جو لڑکپن میں زندگی کا بوجھ اٹھانے سے بوڑھاپے تک والدین، بہن بھائی اور پھر بچوں کی خواہشات کی تکمیل کے لیے صرف ہوجاتی ہے، اور ہم خود سے کہیں...
آپ درست فرمارہی ہیں۔ ذاتی ترجیحات، تحفظات وغیرہ کے لیے لوگ اس آپشن کو بند کردیتے ہیں ۔ میرا اشارہ آپ کی بات کے دوسرے حصے کی جانب تھا۔ مثلاً صبح پیپر ہے، میں نے ابھی تک سلیبس فائنل نہیں کیا اور محض جی آر یا سی آر ہی مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں اور میں ان کے متعدد سوالات جو سلیبس سے متعلق ہیں، ان پر...
بہت شکریہ شاہ صاحب! جزاک اللہ خیرا۔ درست فرمارہے ہیں، مختلف تناظرات ممکن ہیں۔ عموماً دفتری معاملات میں، یا جہاں آپ نے کوئی سوال دریافت کرنا ہو یا کسی سوال کا جواب دے کر رد عمل کا منتظر ہونا ہو، موصولی کا آپشن بند کرنا، ذہنی کوفت کا سبب بنتا ہے۔جزاک اللہ