ظہیر بھائی!میرا تعلق آپ یوں سمجھ لیں کہ اسی آخری نسل سے ہے جو بڑوں کی ڈانٹ ڈپٹ کو بھی اعزاز سمجھ کر وصول کر لیتی ہے۔ دل شکنی اور دل آزاری کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 😊
ٹائم مینیجمنٹ کی صلاحیت بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سےایک نعمت ہے۔ اور میں اس معاملہ میں کافی کمزورہوں۔
پیشہ ورانہ مصروفیات کچھ تو خود بڑھ گئی ہیں، اور کچھ احساسِ ذمہ داری بڑھا دیتا ہے۔ بچا کھچا وقت گھر والوں کے لیے۔ اور سوشل میڈیا پر ہلکی پھلکی تفریح۔ وہ بھی محدود۔
ہم بے خاکے ہی سہی۔ جو رنگ ہیں،...
کیا لکھوں کہ کہیں نہ کہیں اپنا آپ بھی مجرم سا محسوس ہوتا ہے۔
البتہ ترجیحاتِ زندگی اور بدلتے رجحانات ہی کے سبب بالعموم کوئی بھی دائرہ، محفل، گروہ مستقل نہیں رہتا۔
اہم یہ ہے کہ وہ اپنے کیا نقوش آنے والوں کے لیے چھوڑ گیا۔ اوربلاشبہ اردو محفل کے پاس فخر کے لیے بہت کچھ ہے۔
اور یہاں آنے والوں نے اس...
چندے سے یاد آیا کہ ہمارے یہاں اسلام آباد میں ایسی مسجد بھی موجود ہے، جس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد باہر یہ نوٹس لگا دیا گیاکہ ”مسجد کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، اب مزید چندہ کی ضرورت نہیں ہے۔“
فیس بک پر میرے مختصر تاثرات وارث بھائی کے تعارف کے لیے۔
مجھے نہیں معلوم کہ وارث بھائی سے تعلق کو کیا نام دوں؟
ان سے کبھی ملاقات نہ ہوئی، مگر ان کی رحلت سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ گویا کوئی بہت قریبی رخصت ہو گیا ہے۔
میں اگر انھیں استاد کہوں تو بے جا نہ ہو گا۔
انھیں بڑا بھائی کہوں تو غلط نہ ہو...
ایک بڑا شخص انتہائی خاموشی سے اپنا کام کر کے چلا گیا۔
جو کام کیا، مشن سمجھ کر کیا۔ اور کام کا حق ادا کر دیا۔
انتہائی اخلاص سے، کسی شہرت اور تعریف کی خواہش کے بغیر کیا۔