میں کبھی کبھار آتا ہوں لیکن مجھے نہیں پتہ کہ یہاں آکے کرنا کیا ہوتا ہے آج تھوڑا تھوڑا سمجھ آرہا ہے،حالانکہ میرے انٹرنیٹ پرآنے کے ابتدائی دنوں کی اولین محبت اردو محفل ہی ہے
شکریہ چوہدری صاحب 1996 میں ڈی ایچ ایم ایس کیا اور تب سے اب تک پریکٹس جاری ہے
لیکن ابھی تک کچھ سمجھ نہیں آیا پہلی جماعت کا طالبعلم ہی سمجھ لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگرچہ اس میدان میں 18 برس ہونے کو ہیں
بچپن میں جہازوں کو فضاؤں میں پرواز کرتے دیکھ کر جہاز اڑانے کا شوق پیدا ہوتا کہ بڑے ہو کر ہم بھی پائلٹ بنیں اور جہاز اڑایا کریں گے۔لیکن گزرتے وقت اور حالات نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا اور آج میں ایک کامیاب ہو میو پیتھک ڈاکٹر ہوں۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1فتح جنگ سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد...