مبشرحیات ڈاہر

اردو کی اس خوبصورت محفل کے خوبرو اور فصیح اللسان احباب کو میری طرف سے السلا م علیکم
بڑی خوشی اردو معلی کے قدر دانوں سے مل کر ۔
تمام احباب کی نظر میری ایک حقیر سی کاوش۔




ہدیہ ءنعت رسول مقبول ﷺ

مرے لب پہ آئی ہے نعت عشقِ سرکارؐ کے ساتھ

مرے دل کا کوچہ ہے شاد عشقِ سرکارؐ کے ساتھ

لیا تھا ان سے عرق مانگ اک گلِ زار نے جب

معطر سب گل تبھی سے ہیں عشقِ سرکارؐ کے ساتھ

اشارے سےٹوٹ کر چاند بھی ہو چُکا مثالی

بنا چندا بھی مثل حسن عشقِ سرکارؐ کے ساتھ

جو چلتے تھے ماؔلک اس ارضِ مقدس پہ برہنہ پا

بہت اعلی کر گئے نام عشقِ سرکارؐ کے ساتھ

محبت تو ہے محبت محبت کی مثل کیا دوں

امر اویسؔ ہیں زمانے میں عشقِ سرکارؐ کے ساتھ

حبِ تمام ان سے ہے شرط تکمیلِ ایماں کی جب

مکمل ایماں سبھی کر لو عشقِ سرکارؐ کے ساتھ

متاءِ ہستی لٹا دوں میں بھی درپہ ان کے سارا

شہنشاہ بھی ہیں گدا ان کے عشقِ سرکار ؐکے ساتھ

بندھا رہ دستِ کرم سے تو ان کے سرِ خم ڈاہر

تو بھی ہو جائے گا با فیض عشقِ سرکارؐ کےساتھ

مبشرحیات ڈاہر
یوم پیدائش
جولائی 24، 1985 (عمر: 38)
ذاتی ویب سائٹ
https://www.facebook.com/MobushirDahr
مقام سکونت
ابھا، سعودی عریبیہ ، آبائی شہر بھمبر آزاد کشمیر
جھنڈا
Pakistan
موڈ
Daring
Gender
Male
Occupation
سول انجینئر

تمغے

  1. 2

    کسی نے آپ کا پیغام پسند کیا ہے۔

    Somebody out there reacted positively to one of your messages. Keep posting like that for more!
  2. 1

    پہلا پیغام

    اس ٹرافی کو حاصل کرنے کے لیے اس سائٹ پر کہیں کوئی مراسلہ شامل کریں۔
Top