مجھے اصل میں ابھی تک اس محفل کو دیکھنے اور رموز و اوقاف کو سمجھنے میں کچھ دشواری ہے ایک آدھ دن میں رواں ہو جاؤں گا تو شاید آسانی رہے گی۔۔۔۔ بلاگ یو آر ایل یہ ہے
http://biyaazemajnoo.blogspot.com
کیا میں کچھ غلط کر گیا ہوں یا تعارف کا سلسلہ ایسے ہی ایک نئے دھاگے سے شروع ہوتا ہے۔ میرا خیال تھا کہ تعارف کی جو پٹی مطلب دھاگہ چل رہا تھا اسی کے آخر میں میرا بھی تعارف آ جائے گا اور رسم دنیا پوری ہو جائے گی
دوستو میرا نام عظمت ہے اس کے علاوہ اور ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو قابل ذکر ہو۔طبع آزمائی کے لئے بلاگ لکھتا ہوں اور بس۔۔۔جاب کرتا ہوں، شادی شدہ ہوں اور جملہ حقوق محفوظ ہیں۔۔۔ ایک پیاری سی بیٹی ہے اور زندگی مکمل ہے الحمدللہ
اول السلام و علیکم ان تمام حضرات کو جو اس وقت اس محفل میں موجود ہیں، یا عنقریب زینتِ محفل بنیں گے۔ دوم میں نے کچھ عرصہ قبل اس فورم پہ اپنا اندراج کرایا لیکن پھر کچھ مصروفیات کی وجہ سے حاضر خدمت نہ ہو سکا اور سوم یہ کہ کوئی مجھے اس محفل کے جملہ آداب بتانے کی ہمت کرے گا ک میں ان حدود قیود کا خیال...