احباب گرامی ، سلام عرض ہے .
محفل اپنے آخری مرحلے میں ہے . سوچا کہ دروازہ مقفل ہونے سے پیشتر ایک اور کاوش آپ کی نذر کرتا چلوں . جنابِ حالیؔ کی ایک مشہورِ زمانہ غزل کی تضمین پیش ہے . امید ہے پسند آئیگی .
ہے حسنِ بے مثال کا آخر گزر کہاں
کس خطّے میں مقیم ہے، اس کا ہے گھر کہاں
ہر چند شوقِ دید ہے...
جاسمن بہن پہلے تو میں نے سوچا کہ نہ جانے کتنا لمبا چوڑا فارم ہوگا ، بھروں یا نہ بھروں . لیکن فارم کھولا تو جان میں جان آئی . :) فارم بھر دیا ہے . مزید اطلاعات کا انتظار رہیگا .
ظہیر بھائی ، بہت دنوں بعد اس طرف آنا ہوا . آپ کی عمدہ غزل کا لطف محفل کی برخاستگی کی خبر نے کسی قدر ماند کر دیا . بہر حال ، داد حاضر ہے . اب نہ جانے آپ سے ملاقات اور گفتگو کب اور کہاں ہو .
جاسمن بہن اور سید عاطف علی بھائی،یاد فرمانے کا شکریہ ! یہ خبر نہایت افسوس ناک ہے کہ یہ محفل مقفل ہونے جا رہی ہے . کاش، میں اسے رواں دواں رکھنے میں مدد کر سکتا لیکن افسوس کہ میرے پاس اس کام کے لئے نہ اہلیت ہے نہ فرصت . بہر حال، بقول امیرؔ مینائی ’ثبات بحر جہاں میں نہیں کسی کو امیرؔ.‘ امید ہے کہ...