Recent content by طارق شاہ

  1. طارق شاہ

    سلیم احمد غمہائے تازہ مانگتے ہیں آسماں سے ہم

    غمہائے تازہ مانگتے ہیں آسماں سے ہم رکھتے ہیں لاگ اپنے دِلِ شادماں سے ہم اُلجھے ہُوئے نہ تھے کَرَم و جَور اِس قَدر لائیں وہ سادگیِ تمنّا کہاں سے ہم اِک رسمِ نالہ پر ہے مَدارِ وَفا ہنوز واقِف نہیں ہیں لذّتِ دردِ نہاں سے ہم ہر درد ، دردِ عِشق نہیں، اے دِلِ خراب! کتنے خَجل ہیں اِس کَرَمِ رائیگاں...
  2. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::۱ِک قیامت سی بپا حالت میں ::::Shafiq-Khalish

    غزل کرب چہرے کا چھپاتے کیسے پُر مُسرّت ہیں جتاتے کیسے ہونٹ بھینچے تھے غَم و رِقَّت نے مسکراہٹ سی سجاتے کیسے بعد مُدّت کی خبرگیری پر اشک آنکھوں کے بچاتے کیسے دوستی میں رہے برباد نہ کم ! دشمنی کرتے نبھاتے کیسے درد و سوزش سے نہ تھا آسودہ دِل تصور سے لُبھاتے کیسے اِک قیامت سی بَپا حالت میں...
  3. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::وفورِ عِشق سے بانہوں میں بھر لیا تھا تمھیں::::Shafiq-Knalish

    غزل وفورِ عِشق سے بانہوں میں بھر لیا تھا تمھیں اگرچہ عُمر سے اِک دوست کر لیا تھا تمھیں رَہے کچھ ایسے تھے حالات، مَیں سمجھ نہ سکا! پِھر اُس پہ، عِشق میں بھی سہل تر لیا تھا تمھیں کسی بھی بات کا کیونکر یقیں نہیں تھا مجھے خُدا ہی جانے، جو آشفتہ سر لیا تھا تمھیں اگرچہ مشورے بالکل گراں نہیں...
  4. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::شاعِر کے ہر لِکھے کا مَزہ خُوب تر نہ ہو !:::: Shafiq.Khalish

    غزل شاید کہِیں بھی ایسا اِک آئینہ گر نہ ہو اپنے ہُنر سے خود جو ذرا بَہرہ وَر نہ ہو شاعِر کے ہر لِکھے کا مَزہ خُوب تر نہ ہو اپنی سُخن وَرِی میں اگر دِیدَہ وَر نہ ہو جانے کہاں گئی مِری ترغِیبِ زندگی جس کے بِنا حَیات یہ جیسے بَسر نہ ہو سَیر و صَبا کے جَھونکوں کی اُمّید اب نہیں طاری اِک ایسی...
  5. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::عِلم کب مُفت میں ہاتھ آئے خلشؔ::::Shafiq.Khalish

    غزل وَسوَسوں کا اُنھیں غلبہ دینا! چاہیں سوچوں پہ بھی پہرہ دینا وہ سلاسل ہیں، نہ پہرہ دینا چاہے دِل ضُعف کو تمغہ دینا ٹھہری شُہرت سے حَسِینوں کی رَوِش! حُسن کے سِحْر سے دھوکہ دینا خود کو دینے سا تو دُشوار نہیں اُن کا ہر بات پہ طعنہ دینا بُھولے کب ہیں رُخِ مہتاب کا ہم ! اوّل اوّل کا وہ...
  6. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::کب گیا آپ سے دھوکہ دینا:::: Shafiq.Khalish

    غزل کب گیا آپ سے دھوکہ دینا سب کو اُمّید کا تحفہ دینا چاند دینا، نہ سِتارہ دینا شَبْ بَہرطَور ہی تِیرَہ دینا سَبقَت اِفْلاس سے قائِم وہ نہیں ہے اَہَم پیار سے پَیسہ دینا در بَدر ہونا وہ کافی ہے ہَمَیں اب کوئی اور نہ نقشہ دینا ماسِوا یار کے، جانے نہ کوئی دلِ بے خوف کو خدشہ دینا کم...
  7. طارق شاہ

    شارقؔ جمال :۔مَیں بھی کتنے کمال تک پُہنچا۔:

    غزل تیرے حُسن و جمال تک پُہنچا میں بھی، کتِنے کمال تک پُہنچا بعد مُدّت کے ذہنِ آشُفتہ ! ایک نازُک خیال تک پُہنچا اے مِرے شَوقِ بے مِثال! مجھے آج، اُس بے مِثال تک پُہنچا اِک زوالِ عرُوج سے ہو کر مَیں عرُوجِ زوال تک پُہنچا ذہْن آزاد ہو گیا میرا جب یَقِیں اِحتمال تک پُہنچا تذکرہ حُسن کے...
  8. طارق شاہ

    جون ایلیا : اِک ہُنر ہے جو کر گیا ہُوں مَیں :

    غزل جون ایلیا اِک ہُنر ہے جو کر گیا ہُوں مَیں سب کے دِل سے اُتر گیا ہُوں مَیں کیسے اپنی ہنسی کو ضبط کرُوں! سُن رہا ہُوں کہ گھر گیا ہُوں مَیں کیا بتاؤں کہ مر نہیں پاتا جیتے جی جب سے مر گیا ہُوں مَیں اب ہے بس اپنا سامنا در پیش ہر کسی سے گزر گیا ہُوں مَیں وہی ناز و ادا وہی غمزے سر بہ...
  9. طارق شاہ

    اقبال عظیم :آپ میری طبیعت سے واقف نہیں، مُجھ کو بے جا تکلّف کی عادت نہیں :

    غزل اقبال عظیم آپ میری طبیعت سے واقف نہیں، مُجھ کو بے جا تکلّف کی عادت نہیں مُجھ کو پُرسِش کی پہلے بھی خواہش نہ تھی، اور پُرسِش کی اب بھی ضرُورت نہیں یُوں سَرِ راہ بھی پُرسِشِ حال کی، اِس زمانے میں فُرصت کسی کو کہاں! آپ سے یہ مُلاقات رسمی سَہِی، اِتنی زحمت بھی کُُچھ کم عِنایت نہیں آپ...
  10. طارق شاہ

    بشر نواز ::::آہَٹ پہ کان، در پہ نَظر اِس طرح نہ تھی::::Bashar Nawaz

    غزل بشر نواز آہَٹ پہ کان، در پہ نَظر اِس طرح نہ تھی ایک ایک پَل کی ہم کو خَبر اِس طرح نہ تھی تھا دِل میں درد پہلے بھی، لیکن نہ اِس قدر وِیراں تو تھی حَیات، مگر اِس طرح نہ تھی ہر ایک موڑ، مقتلِ ارمان و آرزُو! پہلے تو، تیری راہ گُزر اِس طرح نہ تھی جب تک صَبا نے، چَھیڑا نہ تھا نِکہَتِ گُلاب...
  11. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::: کہنے کا زور و شور سے اُن پر اثر نہ ہو :::::shafiq khalish

    غزل شفیق خلشؔ کہنے کا زور و شور سے اُن پر اثر نہ ہو سُن کر بھی یُوں رہیں وہ کہ جیسے خبر نہ ہو شرمِندۂ عَمل ہُوں کہ صرفِ نظر نہ ہو دِل سے وہ بے بسی ہے کہ صُورت دِگر نہ ہو کوشش رہے اگرچہ، کوئی لمحۂ حیات! خود میں خیال اُن کا لیے جلوہ گر نہ ہو اِک اِلتماس تجھ سے بھی ایّامِ خُوب رفت! صُحبت...
  12. طارق شاہ

    جگر نظم "یاد"

    جگرؔ صاحب کے بہت خُوب نظموں میں سے ایک 👍 اختتامیہ کے اچھا ہُوا۔ کی کیاحقِ تعریف ادا ہو
  13. طارق شاہ

    شفیق خلش ::::ہُنر میں اُن سے کوئی اور کیا مَہا ہوگا:::::shafiq khalish

    ہر کسی فہم ندارد یکساں بقول یاس یگانہ صاحب : علم کیا علم کی حقیقت کیا جیسی جس کے گمان میں آئی
  14. طارق شاہ

    جلیل حسن جلیلؔ (مانکپوری) :::: چال سے فتنۂ خوابیدہ جگاتے آئے-- Jaleel Hasan Jaleel Manakpoori

    غزل جلیل حسن جلیؔل چال سے فتنۂ خوابیدہ جگاتے آئے! آپ، جب آئے قیامت ہی اُٹھاتے آئے نالۂ گرم نے، اِتنا نہ کِیا تھا رُسوا اشک کمبخت تو، اور آگ لگاتے آئے دِل کو مَیں اُن کی نِگاہوں سے بچاتا، کیونکر دُور سے، تِیر نِشانے پہ لگاتے آئے آئے ہم سُوئے قَفس ، چھوڑ کے جب گُلشن کو آہ سے آگ نشیمن میں...
  15. طارق شاہ

    احمد مشتاق ۔۔لُبھاتا ہے اگرچہ حسُنِ دریا، ڈر رہا ہُوں مَیں۔۔Ahmed Mushtaq

    غزل لُبھاتا ہے اگرچہ حسُنِ دریا، ڈر رہا ہُوں مَیں سَبب یہ ہے کہ ، اِک مُدّت کنارے پر رہا ہُوں مَیں یہ جھونکے، جن سے دِل میں تازگی، آنکھوں میں ٹھنڈک ہے اِنھی جھونکوں سے، مُرجھایا ہُوا شب بھر رہا ہُوں مَیں تیرے آنے کا دن ہے، تیرے...
Top