Recent content by سید محمد عابد

  1. سید محمد عابد

    پانی، پیٹرول اور گیس کا متبادل

    جی ہاں یہ معلومات تھوڑی پرانی ہو گئی ہیں مگر میرا مضمون لکھنے کا مقصد صرف ڈاکٹر صاحب یا ان کی ٹیکنولوجی کو متعارف کروانا نہیں تھا بلکہ میں لوگوں کو پانی سے گاڑی کو چلانی کی طرف مائل کرنا چاہتا تھا تاکہ لوگ سی این جی اور پٹرول کے مسائل سے آزاد ہو سکیں۔۔۔۔۔
  2. سید محمد عابد

    پانی، پیٹرول اور گیس کا متبادل

    آج کل گیس و تیل کا بحران عروج پر ہے جس کے سبب سی این جی اسٹیشنز میں ہفتے میں دو سے تین دن لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ایندھن کی کمی کے باعث پٹرول پمپس پر بھی پٹرول کی کمی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ اب تو سی این جی اور پٹرول کی قیمتوں کو بھی...
  3. سید محمد عابد

    پاکستانی ماہی گیری کی صنعت توجہ کی منتظر

    پاکستان کا ماہی گیری کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم مقام رکھتا ہے، ملکی زرعی شعبے کا جی ڈی پی میں 22 فیصد حصہ ہے جس میں سے ایک فیصد حصہ ماہی گیری کا ہے۔ پاکستان کی ساحلی پٹی سندھ اور بلوچستان کے علاقوں پر مشتمل ہے اور یہ 814 کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ پاکستان میں سمندری ماہی گیری سے...
  4. سید محمد عابد

    پاک ایران گیس منصوبہ: حائل رکاوٹیں

    پاکستان تقریباً ڈھائی سال سے گیس کی کمی کے مسائل سے دو چار ہے جس کی وجہ سے سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ معمول بنتی جارہی ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتیں اور سی این جی خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں ۔ صوبہ پنجاب میں صنعتوں کو پانچ دن گیس کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ گیس لوڈشیڈنگ کے باعث فیصل آباد میں...
  5. سید محمد عابد

    پلاسٹک کے لفافے: ماحول کی بربادی

    دنیا بھر میں آلودگی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کا ذمہ کسی نہ کسی حد تک خود انسان کے سرجاتا ہے۔ انسان نے اپنی آسانی کے لئے لاکھوں چیزیں بنائیںجبکہ ان کے منفی پہلوﺅں ہر توجہ نہ دی اور ، نتیجہ آج ہمیں آلودگی کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے۔ انسان آسائشوں کو حاصل کرنے کی لالچ میں اتنا مگن ہوگیا کہ اسے...
  6. سید محمد عابد

    نینو ٹیکنولوجی کا رجحان

    حوصلہ افزائی کا شکریہ دوستوں۔۔۔۔۔
  7. سید محمد عابد

    نینو ٹیکنولوجی کا رجحان

    ٹیکنولوجی اور انسان کا ساتھ دنیا کی ابتدءسے ہے، یہ الگ بات ہے کہ ابتداءاور آج کی ٹیکنولوجی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انسان نے درخت و دیگر اشیاءکو کاٹنے کے لئے کلہاڑی اور ایسے دیگر اوزار تیار کئے جو کہ انسان کی بنائی ہوئی ابتدائی ٹیکنولوجی تھی۔ آج دنیا جدید سے جدید تر ہوتی چلی جارہی ہے، سائنس...
  8. سید محمد عابد

    اکیس فروری زبانوں کا عالمی دن

    حوصلہ افزائی کا شکریہ، دراصل رومن اردو کا استعمال شروع کرنے والے بھی تو ہم خود ہی ہیں، ہم میں صبر بھی نہیں یہی وجہ ہے کہ ہ نے انٹرنیٹ پر اردو زبان کے فروغ کا انتطار نہیں کیا اور رومن اردو کا استعمال کرنا شروع کر دیا۔ اگر انٹرنیٹ پر فوری طور پر اردو لکھنے کا استعمال بتا دیا جاتا تو آج سب اصل...
  9. سید محمد عابد

    اکیس فروری زبانوں کا عالمی دن

    زبان کسی بھی قوم کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔یہ ناصرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے۔ پاکستان، ہندوستان، امریکہ، افریکہ، چین، روس، فرانس، جرمنی، ایران، اٹلی و دیگر ممالک کی اقوام کی اپنی علیحدہ زبانیں ہیں، جو کہ اقوام کے افراد کی نشاندہی کرتی ہیں۔...
  10. سید محمد عابد

    بی ٹی فصلیں: ملکی ضرورت یا بوجھ

    جنیاتی طریقے (جینیٹک انجینئرنگ) کے ذریعے تیار کی جانے والی فصلوں کو جی ایم فصلیں کہا جاتا ہے۔ ان فصلوں کی تیاری کے لئے عام سطح پر مطلوبہ جین ایک جاندار سے دوسرے جاندار میں منتقل کردیا جاتا ہے۔ مطلوبہ جین منتقل کرنے کے دو طریقے ہیں۔ پہلے طریقے میں جین گن (آلہ) استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک پودے سے ڈی...
  11. سید محمد عابد

    سمندری آلودگی، آبی حیات کی اموات کا باعث

    دنیا بھر میںآلودگی کے باعث انسانی اموات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ انسان خود ہی اپنے ماحول کو آلودہ کر کے مرنے کا بندوبست کر رہا ہے، سب کچھ جانتے ہوئے بھی احتیاط نہیں کرتا۔ درختوں کی کٹائی، کوڑے کا ڈھیر، فیکٹریز، گاڑیوں و بسوں کا دھواں، سمندروں نہروں اور ندی نالوں میں فیکٹریز کے گندے پانی کا بہاﺅ...
  12. سید محمد عابد

    انٹرنیٹ سروسز کی جنگ

    انٹرنیٹ کا آغاز 60 کی دہائی میں ہوا اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے سب لوگوں کی ضرورت بن گیا۔ آج اگر ہماری زندگی سے انٹرنیٹ کو نکال دیا جائے تو متعدد ضروریات زندگی خصوصاً روابط میں انسان کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، یعنی اب انٹرنیٹ انسانی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دور حاضر میں...
  13. سید محمد عابد

    ٹیلی کوم شعبے کی کامیابی

    پاکستان کا ٹیلی کوم شعبہ دنیا کے کامیاب ترین شعبوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ اس شعبے میںگزشتہ سالوں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری ہوئی ہے جس سے ایک تو لوگوں کو رابطے میں آسانی کا ذریعہ میسر آیا اور دوسری جانب ٹیلی کوم کمپنیز کو بہت بڑے پیمانے پر منافع بھی ہوا۔ پاکستان کا یہ شعبہ انقلاب کی نوید...
  14. سید محمد عابد

    گیس نہیں تو بائیو گیس ہی سہی

    آج سے ٹھیک دو سال پہلے پاکستان میں گیس کے بحران کا نام تک لوگوں کے ذہن وگمان میں نہیں تھا مگر اب گیس کے حوالے سے حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ گیس برائے نام ہی دستیاب ہے۔ صنعتیں،گھریلو صارفین، سی این جی یا پھر بجلی گھر کہیں بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتیں پاکستان سے بند...
  15. سید محمد عابد

    انٹرنیٹ ایک عالمی گاﺅں

    آج دنیا جدید ٹیکنولوجی اور انٹرنیٹ کی بدولت (گلوبل ولیج) عالمی گاﺅں میں تبدیل ہوگئی ہے۔ ذرائع مواصلات (ٹیلی کمیونیکشنز وغیرہ) کی بے پناہ ترقی کی بدولت دنیا کے تمام ممالک ایک دوسرے کے اس قدر قریب ہو گئے ہیں کہ ان کے درمیان سیکڑوں، ہزاروں کلومیٹرزکے زمینی فاصلوں کی اہمیت ختم ہو گئی ہے۔ اب...
Top