سید سعد القاسمی

السلام علیکم و رحمۃاللہ
میرا نام سید محمد سعد ہے اور میرا تعلق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سے ہے سنہ 2004 میں دارالعلوم دیوبند سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں نے تجارتی غرض سے11 سال مدینہ منورہ میں گزارے پھر وہاں پر یمن سے جنگ چھڑنے کی وجہ سے حالات میں جو تبدیلی پیدا ہوئی اس نے واپس اپنے آبائی وطن لوٹنے پر مجبور کر دیا بہر کیف ابھی یہیں پر کچھ تجارتی مشغولیت ہے
اور آپ کی اس محفل سے جڑنے کا متمنی ہوں کیونکہ مزاج میں اردو ادب سے جو انس ہے وہ اس کا متقاضی ہے کہ اس انحطاط کے دور میں ایسے لوگوں کو تلاش کیا جائے جو اردو سے محبت بھی رکھتے ہوں اور اس کے بحر بیکراں کے موتیوں تک رسائل کی صلاحیت بھی ان کے اندر بدرجہ اتم پائی جاتی ہو لہذا جب اس قسم کی محفل کو میں نے انٹرنیٹ پر تلاش کیا کئی ویبسائٹ نظروں سے گزریں لیکن ان میں میری نظر انتخاب آپ کی محفل پر آکر رکی کیونکہ یہاں پر اردو ادب کے ساتھ ساتھ ایسے اشخاص موجود ہیں جو الگ الگ مزاج اور الگ الگ نظریات کے باوجود ذہنی پختگی کے نمایاں کردار ہیں
لہذا میری آپ حضرات سے درخواست ہے کہ مجھ کو اپنی اس محفل میں قبول فرمائیں اور اپنے آپ سے کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کریں
والسلام
سید محمد سعد
یوم پیدائش
جنوری 18، 1981 (عمر: 43)
مقام سکونت
دہلی
جھنڈا
India
موڈ
Cool
Gender
Male
Occupation
تجارت

تمغے

  1. 2

    کسی نے آپ کا پیغام پسند کیا ہے۔

    Somebody out there reacted positively to one of your messages. Keep posting like that for more!
  2. 1

    پہلا پیغام

    اس ٹرافی کو حاصل کرنے کے لیے اس سائٹ پر کہیں کوئی مراسلہ شامل کریں۔
Top