بات معنی خیز بھی ہے اور با معنی بھی ہے کیونکہ یہاں پر بولنے کا مسئلہ نہیں لکھنے کا ہے تو اس لیے فی الحال لکھنے کا مشورہ دیا ہے اور بولنے کا اس لیے نہیں دیا کہ اس میں خواتین کی ذاتی پریکٹس ہی اتنی ہوتی ہے کہ ہمارا مشورہ دینا
سورج کو چراغ دکھانے
کے مترادف ہو گا۔;)
فورم پر تشریف آوری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید اور کہتے ہیں کہ:
بولنا بولنے سے آتا ہے اور لکھنا لکھنے سے آتا ہے
اس لیے بلا جھجک لکھیں اور بے تحاشا لکھیں۔
تھوڑی سی مہلت کی گزارش ہے بہت جلد الگ سے یونی کوڈ سائٹ منظر عام پر آئے گی اور آپ کی تمام تشنگیوں کو دور کر دے گی۔ان شاء اللہ
خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیں اور آپ کو زیادہ سے زیادہ علمی سہولیات فراہم کر سکیں۔آمین