Recent content by آب حیات

  1. ا

    جن بھوت؟

    کبھی اسکندر کی کہانی پڑھی ہو تو آبِ حیات اور آبِ زم زم کا فرق معلوم پڑے۔ :arrogant:
  2. ا

    جن بھوت؟

    محترم، آپ سے پہلے بھی عرض کیا ہے کہ ثبوت ہوتا ہے اثبوت نہیں۔
  3. ا

    ابو مصعب الزرقاوی فضائی حملے میں ہلاک

    زرقاوی کے فنا ہو جانے سے دہشت گردی میں کمی نہیں آئے گی۔ مگر پھر بھی اس کی موت سے عراق قدرے زیادہ محفوظ ہو گیا۔ اس طرح کے دہشت گردوں کی ہم خود ہی پشت پناہی کرتے ہیں۔ کارٹونوں پر تو دنیا الٹ جاتی مگر دہشت گردی پر ہم زبان بھی کھولنا گوارا نہیں کرتے۔ اور سونے پر سہاگا مغرب کو منافق کہتے ہیں۔...
  4. ا

    کیوں شکایت بار ہر اک اشک ہے اسیر کا

    کیوں شکایت بار ہر اک اشک ہے اسیر کا جکڑے رکھنا دام میں گریا ہے اس زنجیر کا درد ازل سے شیوۂ طلابِ راہِ حق مگر منہ تحیر سے کھلا ہوا ہے ہر تحریر کا دم کے رکنے تک کوئی پل تیرگی مٰیں نہ رہا ضو بمثلِ شمع ہے اور ظرف ہے تنویر کا سر بکف مقتل کی جانب گامزن ہے اسمعیل ہے رخِ زیبا یہ اک ہی خواب کی...
  5. ا

    [شباب] تبصرے

    ماشاءاللہ بہت ربردست کلام ہے۔ میں اسکو ویبسایٹ پر ڈالنا چاہتا ہوں۔ کاپی رائٹ اختیار کس کے پاس ہے؟ یا کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں؟
  6. ا

    مر کر نصیب ہو گیا شداد کو اِرم

    مر کر نصیب ہو گیا شداد کو اِرم وا نین ہیں ابتک میرے پہنے ہوئے کفن مانند خزاں رسیدہ گل کے خاک پہ پڑے آتا نہیں بلبل کوئی کرتا نہیں دفن کیا زادِ راہ سے میری منزل عیاں نہیں کچھ آبلے، عصا اور اِک بوسیدہ پیراہن ہر قطرہ لہو ہے بیاں زیست کا لیئے ہوگی یہ خاک کتنے فسانوں کا نشیمن دھوکہ ہے تغیّر...
  7. ا

    غزل۔

    بہت شکریہ پسند کرنے کا۔ شاید آپ کو آمقطع میں مومن کی وجہ سے شبہہ ہوا کہ یہ غزل مومن کی ہے۔ مگر ایسا نہیں، یہ میری ہی غزل ہے۔ اور اب آپ ذرا windows xp پر آ ہی جاءیں۔ :lol:
  8. ا

    آپ کی تصویر

    معزرت چاہتا ہوں تیلے شاہ، مگر تصویر سے یوں لگتا ہے جیسے رشتہ کرانے کیلئے اتاری ہو۔ :lol:
  9. ا

    جادو

    مجھے بہت افسوس ہے اگر میری وجہ سے آپ کا دل دکھا ہو، میں نے فقط اس وجہ سے یہ سوال کیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ ایسی کون سی بات ہے جس کی وجہ سے آپ اس پر ےقیں نہیں رکھتے۔ میرا مقصد کسی کی دل آزاری ہرگز نہ تھا۔ but it was out of curiosity.
  10. ا

    جادو

    اب حیات: حیرت کی اس میں کیا بات ہے؟ معجزوں کا زکر تو قرآن میں بھی ہے؟
  11. ا

    جادو

    اول تو یہ کہ آپ جادو کو کس طرح لیتے ہیں؟ اگر جادو سے آپ کی مراد ہوا میں اڑنا یا آلہ دیں کا چراغ ہے، تو یہ کسی بھی ذریعے سے ثابت نہیں، ہاں اگر جادو سے مراد میاں بیوی میں پھوٹ ڈالنا اور اسطرح کے کام ہیں تو اسطرح کا جادو آج بھی موجود ہے اور اس پر سینکڑوں کتابیں ہیں۔
  12. ا

    جادو

    ذکریہ صاحب، حیرت ہے کہ آپ معجزوں کے موجود ہونے پر یقین نہیں رکھتے! گالی والی مثال اسلئے دی ہے کہ واضح ہو کہ الفاظ کے مادی reaction کی مثالیں موجود ہیں اسلئے منطقی طور پر اس کو غلط نہیں کہا جا سکتا۔
  13. ا

    ایران کے کارٹون ۔ ۔ ۔

    یہاں پر تو رن کا عالم نظر آتا ہے۔ ایرانی اخبار کا کارٹون کا مقابلہ اگرچہ اخلاقیات کے زمرے میں نہیں آتا مگر پھر بھی مغرب کے بت freedom of expression کے میہ پر ایک طمانچہ ہے۔ یہاں یہ بتاتا چلوں کہ کچھ لوگ anti-semetism اور anti-zionism کو confuse کر رہے ہیں۔ ایران یہودیت کے ہرگز خلاف نہیں،...
  14. ا

    غزل

    سبحان اللہ بہت خوب غزل ہے۔ امید ہے کہ یونہی آپ کے کلام سے استفادہ ہوتا رہے گا۔ آگ کی لپٹیں ناچ رہی ہیں ، دجلہ والوں کی بستی میں پیاس کے مارے چیخ رہا ہے روز فرات کا سارا پانی کیا اس شعر میں آپ کا اشارہ کربلا کی طرف ہے؟
  15. ا

    جادو

    experiment سے تو ہم اور بہت کچھ بہی ثابت نہیں کر سکتے مثلا معجزہ۔ جادو کے حق میں ایک منطقی دلیل گالی گلوچ ہے، جب کسی کو گلی دی جاتی ہے تو اسکا reactionاکثر بہت بڑھ کر ہوتا ہے اور کبھی تو قتل بھی ہو جاتے ہیں اس بابت۔ گالی محض الفاظ سے زیادہ کچھ نہیں، یسی طرح جادو بھی الفاظ یا تحریر ہوتی ہے۔
Top