حافظ صبور باش کہ در راہ عاشقی
ہر کس کہ جاں نداد بجاناں نمی رسد
(حافظ شیرازی)
حافظ صابر بن، اس لیے کہ راہ عشق میں جو شخص جان نہیں دیتا وہ جاناں تک نہیں پہنچتا
صورت گرے کہ ایں قدوقامت کشیدہ است
از کلک شہ پری چہ قیامت کشیدہ است
(امیر خسرو)
وہ مصور جس نے یہ نقشہ کھینچا ہے،اس نے شہ پری قلم سے کیا قیامت برپا کر دی ہے۔
سبزہءِ پامال سے بھی وجہِ بربادی نہ پوچھ
بات چل نکلی تو پھر یہ باغباں تک جائے گی
اس غزل کے باقی اشعار مطلوب ہیں۔ اگر کسی اہلِ محفل کے پاس دستیاب ہیں تو برائے مہربانی یہاں ارسال کر دیجیے۔
محمد وارث ، الف عین ، مزمل شیخ بسمل محمد یعقوب آسی فاتح ، محمد بلال اعظم
برآستانِ تو غوغائے عاشقاں چہ عجب
کہ ہر کجا شکرستاں بود مگس باشد (حافظ شیرازی)
تیرے آستان پر عاشقوں کا شور و غل میں کیا عجب ہے کیوں کہ ہر وہ جگہ جو مٹھاس رکھتی ہے وہاں شہد کی مکھیاں ہوتی ہیں
دم اگر عربی والا لیں تو تب اس کا مطلب خون ہو گا لیکن اس سے مرکب نہیں بن سکتا کیونکہ جگر عربی کا نہیں۔ اگر دم سے مراد سانس ہو تو مجھے یہ نہیں سمجھ آ رہا کہ سانس سے کیسے سینچا جا سکتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟
دعا ہی کرتے رہے فصلِ گلُ کی ہم برسوں
جگر کے خون سے سینچی نہ گِل چمن کی کبھی
دوسرے مصرعے کے لیے کچھ احباب کے کہنے پریہ ترمیم کی
چمن کی مٹی نہ سینچی جگر کے خوں سے کبھی
الف عین ، محمد وارث ، مزمل شیخ بسمل