حسان بہت خوبصورت بات کہی آپ نے۔ مسئلہ اصل میں یہ ہے کہ ہم نے اسلام کو اپنے سسٹم کی حیثیت سے نہیں بلکہ مذہب کی حیثیت سے اپنایا ہے، اب جو غیر مذہبی ہے اسے ہر اس چیز سے نفرت ہوگئی ہے جو اس سے وابستہ ہے۔ جب ہم مسلمان قوم بنیں گے تو ہمیں یہ بات سمجھ آئے گی کہ اسلام نے ہمیں کیا کیا دیا ہے۔ پھر بدقسمتی...
میں آپ کی بات سے پہلے بھی متفق تھا اور اب بھی ہوں۔ بس صرف اس مخصوص معاملے کا ذکر کر رہا تھا ۔کہ آیاصوفیہ جیسا عظیم تعمیراتی شاہکار مسلمانوں نے ضایع نہیں کیا بلکہ اسے مزید بہتر بنایا۔ اس کے مقابلے میں عیسائیوں نے اسپین میں مسلمانوں کی تعمیرات کو ضایع کیا۔ جیرالڈا سے لے کر مسجد قرطبہ تک، انہوں نے...
بھائی ندیم ”ایف“ پراچہ، کم از کم کرکٹ کو تو اپنی ان گندوں سے پاک رکھو :) یہ بندہ یہاں بھی اپنے تمام پسندیدہ موضوعات گھسیڑ لایا جیسا کہ مذہب اور اس سے وابستہ افراد کو رگیدنا ۔
خیر، یہ کیونکہ ندیم ”ایف“ پراچہ نے ”ڈان“ پر لکھا ہے اس لیے اس کی اہمیت ہے، ہم ڈھائی پونے تین سالوں سے ایسی تحاریر ”کرک...
بہت خوب حسان۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم پڑھتے نہیں، اور اگر پڑھتے بھی ہیں تو اپنے دلائل اور اپنے نظریے کو تقویت دینے اور اس کے لیے دلائل اکٹھے کرنے کی خاطر۔ جب تک ہم اس روش کو نہیں بدلیں گےہم تاریخ پڑھنے سے کچھ حاصل نہیں کر سکتے اور ۔اپنے ماضی کو دیکھ کر مستقبل کی راہ بھی متعین نہیں کر سکتے۔ یہی...
قیصرانی بھائی، بات آپ کی ویسے تو درست ہے لیکن اس مخصوص معاملے میں آپ شاید زیادتی کر رہے ہيں۔ مسلمانوں نے آیاصوفیہ کو مسجد ضرور بنایا تھا لیکن اس ورثے کو صدیوں تک محفوظ بھی کیا جو عیسائی عہد سے وابستہ تھا۔ انہوں نے عیسائیوں کی بنائی گئی تصاویر کو کھرچ کر مٹایا نہیں بلکہ انہیں مٹی کا لیپ کرتے رہے۔...
اردو کی پرانی کتابوں میں گرجستان ہی ملتا ہے، حتی کہ وہاں اسکاٹ لینڈ کے لیے اسکاچستان کا لفظ بھی پڑھا ہے، ہے نا مزیدار؟ویسے یہ ہر ملک کے نام کے آگے ’استان‘ لگانے کی ”بیماری“ میں نے ترکوں میں زیادہ دیکھی ہے۔ وہ بلغاریہ کو بلغارستان، عرب کو عربستان حتی کہ یونان کو یونانستان کہتے ہیں :)
خیر، طفلس کے...
ان تصاویر کو دیکھ کر حیرت اس لیے نہیں ہوئی کہ البانیہ ماضی قریب میں دنیا کی واحد ریاست رہی ہے جو سرکاری طور پر ملحد تھی۔ ایسے معاشرے میں سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مضمون لکھنے والے بچ بھی جائیں تو غنیمت ہے :)
زین بہت ہمت والے آدمی ہیں، ان کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان سے لگتا ہے کہ وہ ٹھیک ٹھاک زخمی ہوئے ہیں۔ اللہ انہیں جلد صحت دے۔ تصاویر یہاں دیکھی جا سکتی ہیں، گو کہ دیکھنے کا حوصلہ نہیں ہے :(
https://www.facebook.com/jamal.tarakai.7/posts/4999852954163
کیا اردو محفل کے رکن زین الدین بولان میڈیکل کمپلیکس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں؟ سی این بی سی کے مطابق ان کا رپورٹر زین الدین شدید زخمی ہے لیکن حالت خطرے سے باہر ہے اور میرے علم میں ہے کہ زین سی این بی سی کے لیے ہی کام کرتے تھے۔