Recent content by آتش ملیری

  1. آتش ملیری

    درد ہائے جگر فگار

    بہت ہی خوش نصیب ہیں وہ درد جو اظہار کے کسی سانچے میں ڈھل کر تسکین کی دولت پاجاتے ہیں مگر ان درد ہائے جگر فگار کی الم داستان کون لکھے؟؟؟ جن کی نوحہ گری رات کے خاموش پہروں میں اشکوں کی قدرت_اظہار سے بھی باہر ہے۔ (آتش ملیری)
  2. آتش ملیری

    کاش

    کاش۔۔۔۔۔۔۔ کاش ہم شہرت سے دور دولت سے پرے کسی بے نام سے صحرا کے باسی ہوتے جہاں آگہی نام کی آگ کا کوئی نشان ہوتا اور نہ اس آگ کے بطن سے اظہار نام کا کوئی دھواں اٹھتا جہاں بکریوں کا ریوڑ ہوتا اور ہم چرواہا بن کر اس کی نگہبانی کرتے۔۔ اور سرمئی شام سمے بانسری بجا کر جمال_فطرت سے خود کو...
  3. آتش ملیری

    قربت

    تیری قربت کی تاب نہیں مجھ میں اور تیرے بغیر گزارا بھی نہیں ہوتا (آتش ملیری)
  4. آتش ملیری

    موسمِ گُل

    موسمِ گُل آج ایک مرتبہ پھر اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ میری چاہتوں کے اجڑے ہوئے چمن پر مہربان ہوگیا یوں ایک عرصے کے بعد وہ درد اک موہوم سی تسکین سے آشنا ہوا جس کی نگری میں دل نام کی ایک شے ماہیء بے آب کی طرح تڑپتی رہتی ہے.. (آتش ملیری)
  5. آتش ملیری

    چہرہ اور دل

    اس کا چہرہ اس کے دل ہی کی طرح "حسین" تھا اک نحوست ٹپک رہی تھی جناب کے خدوخال سے آتش ملیری
  6. آتش ملیری

    ویران کدہ

    چلے آو میرے ہمدم!!! اداسیوں سے لطف کشید کرنے, اس ویرانے کا رخ کرتے ہیں جہاں سکون بھری اک عجب سی خاموشی کا راج ہے وہ خاموشی کہ جس کو اس شور سے بڑی عقیدت ہے جو ذرا سے وقفے سے برق رفتاری سے گذرتے ریلوے انجن کے بطن سے پھوٹ پڑتا ہے اور درد کا گیت بن کر اداس دھڑکنوں سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ چلے...
  7. آتش ملیری

    قاتل لمحہ

    "قاتل لمحہ" آج سر_شام میں نے اس کی آنکھوں میں عجب اک پیاس دیکھی ایک ایسی پیاس جس میں محبت کا ایک سمندر موجزن تھا اس پیاس نے آن_واحد میں میری بیتاب روح کو الفت کی زنجیروں میں جکڑ لیا شاید یہی وہ آن_واحد ہوتی ہے جو عین عالم_شباب میں قاتل لمحہ بن کر ہر نوجوان کے دل کو درد سے لبریز کرتی ہے۔ "آتش...
  8. آتش ملیری

    اخلاقی بحران

    ہمارا اخلاقی بحران تحریر:آتش ملیری انسان ایک Flexible مخلوق ہے وہ چاہے تو اپنے اندر موجود "محاسن" کی آبیاری کرکے ان کو نقطہ_کمال تک پہنچاسکتا ہے اور چاہے تو اپنی ذات میں پنہاں "معائب" کو نشونما دے کر ان کو اپنی شخصیت کا بنیادی حوالہ بنا سکتا ہے۔اس باب میں عرب کے ایک شاعر نے کیا خوب بات...
  9. آتش ملیری

    بارش

    "بارش" سرمئی شام کے دلآویز پہر آج جو بارش برسی ہے اس میں ان اشکوں کا سیل_رواں بھی شامل تھا جن کا خاموش دریا ایک مدت سے آنکھوں کے "مسکان ڈیم" کے اس پار اضطراب بن کے تڑپ رہا تھا۔۔ (ابوبکربلوچ)
  10. آتش ملیری

    الم نصیب پرندے کا نوحہ_غم

    الم نصیب پرندے کا نوحہ_غم وہ الم نصیب پرندہ، قفس کی طویل قید میں جس کی آنکھوں نے سہانے سپنوں کے رنگوں سے اک خیالی دنیا آباد کی تھی۔۔۔ قفس سے چھوٹا تو اڑنے سے قاصر تھا۔۔ اور چند ہی لمحوں بعد آزاد فضاؤں میں سانس لیتی اس کی دھڑکنیں کٹے ہوئے پروں کے آزار کی تاب نہ لاکر گھٹن کی وحشتوں میں زندگی بازی...
  11. آتش ملیری

    مرگ_احساس

    "مرگ_احساس" سنا ہے کہ پتھروں کا دل ابلتے ہوئے چشموں سے آباد رہتا ہے اور ان ابلتے ہوئے چشموں کو پتھروں کی گداز چھاتیوں سےبڑی عقیدت ہوتی ہے۔۔ تو پھر کیوں لوگ انساں کے سینے میں چھپے اس دل کوپتھر سے تشبیہ دیتے ہیں؟؟ جسے پتھر سے کوئی نسبت ہی نہیں۔۔ احساس کے مفہوم سے ابلتے ہوئے وہ چشمے اور پتھروں...
Top